احساس انڈرگریجوایٹ سکالرشپ داخلوں کی تاریخ میں 24 دسمبرتک توسیع کردی گئی

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے انڈرگریجوطالب علموں کوخوشخبری سنادی ، اطلاعات کے مطابق فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہےکہ احساس انڈرگریجوایٹ پروگرام کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے

ذرائع کےمطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرٹویٹ کے ذریعے طالب علموں کوخوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پریشان نہ ہوں داخلوں کی تاریخ میں 24 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے ، جلدی کری پہلے آئیں پہلے پائیں ،

یادرہےکہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نےاحساس پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑ ے سکالر شپ پروگرام سے دو لاکھ نوجوانوں کو سکالر شپ دی جائیں گی ۔سکالر شپ پروگرام میں پچاس فیصد حصہ خواتین کے لئے رکھا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہر سال پچاس ہزار نوجوانوں کو سکالر شپ دی جائیں گی جبکہ احساس پروگرام کے تحت لوگوں کا معیار زندگی مزید بہتر بنایا جائے گا۔

Comments are closed.