احساسات سے عاری سلیبرٹیز تعطیلات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہیں انو کپور
بھارتی اداکار انو کپور نے ان دولت مند اور معروف شخصیات کی مذمت کی ہے جو اپنی شاندار تعطیلات کی تصاویر سوشل میڈیا پر لوگوں کو متاثر کرنے اور داد تحسین وصول کرنے کے لیے شیئر کرتے ہیں۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق انو کپور کا کہنا ہے کہ اپنی تعطیلات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنا ایسے ہی جیسے کہ فاقہ زدہ لوگوں کے سامنے پرتکلف اور نہایت ہی شاندار کھانے کھائے جائیں۔
سینئیر اداکار کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وبا کے دوران یہ دولت مند افراد لوگوں کے احساسات اور تکالیف سے قطعی عاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ آپ دولت مند ہیں اور ایسی تفریحی اخراجات برداشت کرسکتے ہیں اور آپ کا جسم بھی خوبصورت ہے، تو پھر آپ کیا دکھانا چاہتے ہیں؟ یہ سب کچھ اچھا نہیں ہے۔
اداکار نے کہا کہ ایک جرمن کہاوت ہے جسے کٹش کہتے ہیں جسکا مطلب آرٹ ان بیڈ ٹیسٹ، ہے۔
انو کپور نے کہا کہ ان سلیبریٹیز کو کچھ تو حساس اور ہمدردی ہونا چاہیے۔