کوئی بدعنوانی کرتا ہے تو احتساب ہوگا اور بلا تفریق ہوگا ،عرفان قادر

چیف جسٹس فوری سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلا کر اس سنگین معاملہ کو دیکھیں ۔عرفان قادر
0
48
irfan qadir

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب عرفان قادر نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست دانوں کا احتساب سیاست دان نہیں بلکہ دوسرے ادارے کرتے ہیں سیاست دانوں کا احتساب نیب اور دیگر ادارے کرتے ہیں مگر ججز نے اپنا احتساب اپنے ہاتھوں میں رکھا ہوا ہے

عرفان قادر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بدعنوانی کرتا ہے تو اسے احتساب کا سامنا کرنا ہوگا ،کوئی بدعنوانی کرتا ہے تو احتساب ہوگا اور بلا تفریق ہوگا ،ججز ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے بعد استعفیٰ دیتے ہیں اور پینشن لے کر گھر چلے جاتے ہیں احتساب کے متعلق پاکستان کے آئین میں کوئی ابہام نہیں ہے ججز ریٹائرڈ بھی ہو جائیں تب بھی ان کے خلاف کوئی کیس نہیں چل سکتا پروسیڈنگ ہوتی ہے تو فرق نہیں پڑتا کوئی حاضر سروس ہو یا ریٹائرڈ ہو،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج محسن کیانی کے خلاف بدعنوانی کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں ۔ان کے سفری اخراجات دیکھ کر پوری کہانی سامنے آ جاتی ہے ۔خود احتسابی تقاضہ کرتی ہے کہ چیف جسٹس فوری سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلا کر اس سنگین معاملہ کو دیکھیں ۔

عرفان قادر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوں میں ہم نے دیکھا تھا سپریم کورٹ متحرک ہوتی ہے اور ڈائریکشن دی جاتی تھی کہ کیسز کو چلایا جائے کچھ معاملات میں جج صاحبان نے احتساب اپنے ہاتھ میں لیا ہوا ہے آج کے پاکستان میں عدلیہ کے فیصلوں پر میرے تحفظات ہیں ججز کے مس کنڈکٹ پر سپریم جوڈیشل کونسل بنائی گئی ہے اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوتی,ثاقب نثار کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں آیا تو کہا گیا جب جج ریٹائرڈ ہوتا ہے تو اسکو نہیں بلا سکتے آئین میں لکھا ہے کہ اگر کوئی جج مس کنڈکٹ میں ملوث ہو تو اسکو ہٹایا جاسکتا ہے ججز بڑے آرام سے کہہ دیتے ہیں ہم مستعفی ہوجاتے ہیں بڑی عجیب سی بات ہے آپ مس کنڈکٹ کریں اسکے بعد سارے آلاونسز وغیرہ بھی لیتے رہیں اگر عدلیہ نے اپنا احتساب خود ہی کرنا ہے تو پھر قانون اور آئین کے مطابق کریں

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

تحریک لبیک کا مہنگائی مارچ ،مبشر لقمان نے بھی حمایت کر دی

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

Leave a reply