سیالکوٹ:ریسکیو1122نے عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے ایمرجنسی کوریج پلان ترتیب دے دیا۔

سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)ریسکیو1122نے عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے ایمرجنسی کوریج پلان ترتیب دے دیا۔ عید تعطیلات کے دوران تمام ریسکیورز کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری، چھٹیاں منسوخ۔ انجینئر نوید اقبال

ریسکیو ترجمان سیالکوٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی سربراہی میں سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کچہری روڈ پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں کنٹرول روم، انچارج عرفان یعقوب کے علاوہ ریسکیو سیفٹی آفیسرز تحصیل انچارج پسرور محمد احسان، سمیع اللہ گوندل، ٹرانسپورٹ انچارج محمد عثمان اورتمام اسٹیشن انچارجز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران عید الفطر کے حوالے سے ایمرجنسی کوریج پلان مرتب کیا گیا۔ ریسکیو1122تمام اہم مقامات، مساجد و عید گاہوں پر میڈیکل کوریج مہیا کرے گا۔ چاند رات کو بھی ایمرجنسی گاڑیوں کے اہم اور رش والے مقامات پر ریسکیو کی پوائنٹس بنائیں جائیں گے تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز ہو سکے۔

ریسکیو محافظین بھی ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجعوہ کی قیادت مین ہائی الرٹ رہیں گئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے تمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریسکیورز عید تعطیلات کے دوران کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہیں گے۔

مزید براں انہوں نے تمام انچارجز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کے تمام ایمرجنسی گاڑیاں کسی بھی قسم کی ایمرجنسی میں رسپانس کے لیے تیار رہنی چاہیے گاڑیوں کے اندر اداویات وافر مقدار میں موجود ہوں اور اگر کسی بھی قسم کا کوئی بھی مسلۂ درپیش ہو تو تو فورا آگاہ کریں۔

Leave a reply