عید الاضحٰی کب ہوگی ، مفتی عبدالقوی نے بتا دیا
عید الاضحٰی کب ہوگی ، مفتی عبدالقوی نے بتا دیا
باغی ٹی وی : معروف مذہبی سکالر مفتی عبد القوی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ عیدالاضحی یکم اگست کو ہو گی . عید الاضحی کا چاند بدھ 21جولائی کو نظر نہیں آئے گا، 22 جولائی نظر آئے گا، اس لیے پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش میں عید الاضحٰی یکم اگست بروز ہفتہ کو ہو گی
مفتی عبدالقوی نے بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں فواد چوہدری سے بات کی ہے کہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں 31 جولائی کو عید ہوگی . جبکہ میرے حساب سے عید کا چاند 22 جولائی سے پہلے نظر نہیںآ سکتا ، مفتی عبد القوی نے کہا کہ میری بات فواد چوہدری نے پوری توجہ کے ساتھ سنا . انہوں نے کہا میںاپنے ماہرین فلکیات اور متعلقہ افراد سے آگاہی حاصل کر کے آپ کو بتاؤں گا. انہوں نے کہا کہ شاید بلوچستان کے کسی علاقے میں عید کا چاند نظر آجائے لیکن قوی امکان ہے یہی ہے کہ کہیں نظر نہیںآئے گا.
عید الاضحی کب ہو گی، جانیے مفتی عبد القوی کی زبانی pic.twitter.com/R2yqPBAqnD
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) July 21, 2020