وزیراعلی مریم نواز شریف کی عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

0
181
cm maryam

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی۔

وزیراعلی مریم نواز نے مزید ہدایت کی ہے کہ چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔نمازعید کے اجتماعات خصوصاً مساجد اور امام بارگاہوں کے لئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں۔چاند رات اور عیدالفطر پرپولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس رہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے پولیس حکام کو حکم دیا کہ مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ سنٹرز میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔سینئر پولیس آفیسر چاند رات اور عیدالفطر پر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ امن عامہ کیلئے پولیس کو محنت اور جانفشانی سے کام کرنا ہو گا۔وضع کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد ہونا چاہیئے۔

مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

پسند کی شادی، عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزا کاٹنے والے قیدیوں کی رہائی کے کیسز کا اجلاس میں جائزہ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں سب کیبنٹ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈرز کا چوتھا اجلاس منعقدہوا- اجلاس میں صوبائی وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن اور وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بطور کمیٹی ممبران شرکت کی۔اجلاس میں ہوم سیکرٹری، سپیشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری (انٹرنل سیکورٹی)، ایڈیشنل آئی جی(سپیشل برانچ)ذوالفقار حمید، ڈی جی(پی پی اینڈ پی ایس) محمد شاہد اقبال و دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کے اقدامات اور پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزا کاٹنے والے قیدیوں کی رہائی کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ 16 قیدیوں کے کیسز کو زیر غور لاتے ہوئے11 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 20 جون 2022 سے اب تک 39 قیدیوں کو پیرول پر رہا کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کیلئے حکمت عملی بنا لی گئی ہے۔ ہوم سیکرٹری نے کہا کہ اس حوالہ سے نادرا، ضلعی پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد حاصل کی جا رہی ہے

پنجاب کے تاریخی مقامات عید کی چھٹیوں میں کھلے رکھنے کا اعلان
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ آثار قدیمہ پنجاب نے صوبہ بھر کے تاریخی مقامات عید کی چھٹیوں میں کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی پنجاب ظہیر عباس ملک کی طرف سے باضابطہ احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری عید کی چھٹیوں کے دوران تاریخی مقامات کی سیر کرسکتے ہیں۔ ڈی جی آرکیالوجی نے کہا کہ محکمہ آثار قدیمہ نے سیر کے لئے آنے والوں کی سہولت کے لئے ضروری انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

عید پر پنجاب کے ہر بچے کی خواندگی کیلئے کردار ادا کرنے کا عہد کرتا ہوں۔ وزیر تعلیم
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ عید الفطر جہاں خوشیوں اور تشکر کا دن ہے وہیں کم وسیلہ افراد کو ہمراہ رکھنے کا بھی تقاضہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن صوبے کا ہر فرد محروم طبقات کی تعلیم کیلئے کاوشیں کرتے ہوئے ان کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کا عزم کرے اور ہر آؤٹ آف سکول بچے کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنے کیلئے خود کو متحرک کرنے کا عہد کرے۔ عید الفطر کی مناسبت سے جاری کئے گئے اپنے بیان میں رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ کم وسیلہ اور آؤٹ آف سکول بچوں کو وہ تمام خوشیاں پہنچانے کی کوشش کریں جو ہم اپنے بچوں کیلئے سوچتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہر بے تعلیم بچے کی تعلیم کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ ہم پنجاب کی عوام کے ساتھ مل کر جذبہ ایثار کے تحت صوبے کے تمام بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے لئے کوششیں کریں گے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ حکومت پنجاب احساس رکھتی ہے کہ بچوں کی خوشیاں تعلیم سے ہی ممکن ہیں۔ اسی ضمن میں بطور وزیر تعلیم پنجاب، آج کے دن صوبے کے ہر بچے کو خواندہ بنانے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عہد کرتا ہوں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اس عید پر مستحق بچوں کو یونیفارم گفٹ کریں اور ان کی سکول انرولمنٹ کیلئے اقدامات یقینی بنائیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیمی ایمرجنسی اور موجودہ حالات کے تناظر میں اس عید پر ہر فرد ایک ایک مستحق بچے کی خواندگی کی ذمہ داری لینے کا عزم کرلے تو انہیں عید کا اس سے بہتر تحفہ نہیں دیا جا سکتا۔

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر کا بچوں کے ادارے چمن کا دورہ ،عید گفٹ تقسیم کئے
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے مینٹلی چیلینجڈ بچوں کے ادارے چمن کا دورہ کیا۔ خصوصی بچوں کے لیے چمن میں رہائشی سہولیات کا افتتاح کیا۔ عمارت میں ہوسٹل، خصوصی واش رومز اور میس کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ صوبائی وزیر نے خصوصی بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے۔ ننھے منے بچے بھی صوبائی وزیر کو اپنے درمیان پا کر خوشی سے پھولے نہ سمائے۔ صوبائی وزیر نے بچوں کو گلے لگا کر ان سے شفقت کا اظہار کیا۔ بچے کھلونے دیکھ دیکھ کر خوشی سے اچھلتے رہے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے چمن کا دورہ بھی کیا۔ بچوں کے لئے میسر ماحول اور سہولیات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے سہولیات کو مزید بہتر بنانے کا حکم بھی جاری کر دیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے میڈیا سے اپنی گفتگو میں کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر کے تحت یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ مشعل راہ فاونڈیشن کے تعاون سے اس عمارت کی ری ویمپنگ کی جا رہی ہے۔ میں چیئرپرسن مشعل راہ آمنہ آفتاب کا بے حد مشکور ہوں۔ یہ بہت نیکی کا کام ہے، اجر دینے والی ذات بے شک اللہ کی ہے۔ یہ بچے اس چمن کے ہمارے پھول ہیں۔ ان پھولوں کی نگہداشت ہمارا فرض ہے۔ ریاست ہو گی ماں جیسی ہمارا مشن ہے۔یہ بچے ریاست کے بچے ہیں ان کی نگہداشت ریاست کرے گی۔ گزشتہ حکومتوں کی طرح ان بچوں کو بے یارومددگار نہیں چھوڑیں گے۔ ان بچوں کو سہولیات مہیا کرنے میں کسی قسم کے کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ خصوصی بچوں کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا کر ادارے کو سٹیٹ اف دی آرٹ بنانے جا رہے ہیں۔ ادارے میں موجود خصوصی بچے خاص توجہ کے مستحق ہیں۔ میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ خواتین پر تشدد ناقابل قبول ہے۔ عنقریب خواتین کی دادرسی اور تشدد کا شکار خواتین کی ریسکیو کے لئے 1737 ہیلپ لائن کا افتتاح کر رہے ہیں۔ "سی ایم پنجاب ویمن پروٹیکشن ہیلپ لائن” نادار اور مظلوم خواتین کا سہارا ہو گا۔ گھریلو ملازمین بچیوں کےخلاف تشدد کے تدارک کے لئے بھی سخت قانون سازی کر رہے ہیں

جنرل ہسپتال میں عید الفطر اور ٹرو کے دن مریضوں و لواحقین کیلئے سپیشل کھانے کا اہتمام
پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کی مریض دوست پالیسی برقرار رکھتے ہوئے لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ نے مخیر حضرات کے تعاون سے عید الفطر اور ٹرو کے دن مریضوں و لواحقین کیلئے سپیشل کھانے کا اہتمام کیا ہے تاکہ علاج کی غرض سے دور دراز کے علاقوں سے ایل جی ایچ آنے والے لوگوں کو گھر سے دوری کا احساس نہ ہواور وہ بھی عید کی خوشیاں دوبالا کر سکیں جبکہ بیمار اور تیماردار کو ناشتہ، دوپہر اور شام کا معیاری کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔

Leave a reply