آرمی چیف اور نیول چیف نے دیا قوم کو عید الفطر کا تہنیتی پیغام

0
60

آرمی چیف اور نیول چیف نے دیا قوم کو عید الفطر کا تہنیتی پیغام

باغی ٹی وی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے اور رب کے حصور ‌ دعا مانگتے ہوئے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اللہ تعالیٰ رہنمائی فرمائے۔


پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بھی قوم کو عید کی مبارکباد دی اور اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام دنیا، عالم اسلام اور پاکستان پر خصوصی رحمتیں نازل فرمائے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کا مزید کہنا تھا کہ عالمی اور ملکی سطح پر آزمائش کا یہ وقت باہمی ایثار اور اخوت کے جذبے کا پہلے سے بڑھ کر متقاضی ہے۔

واضح‌ رہے کہ قائدین اور سیاستدان اپنی اپنی عید کو اپنے اپنے حساب سے منسوب کر کرہے ہیں . وزیراعظم نے یہ عید کشمیریوں کے جدو جہد آزادی کے غیر متزلزل عزم کے نام کی اور ان کے خراج تحسین پیشی کیا اسی طرح صدرمملکت نے اس عید کو فلسطین ، کشمیر اور مسلم امہ کے مظلوم لوگوں کے نام کیا ..
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں پر ظلم اور جبر کررہی ہے اور ان کے گھر لوٹنے کے بعد نذرآتش کیے جا رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان بہت بڑی تکلیف سے گزررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور کشمیری مل کر ان کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
ادھر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھی اپنی ٹویٹ میں‌ کشمیریوں کے عزم و ہمت اور اسی طر‌ح انہوں نے اہل کشمری کے نام پیغآم دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں کو نہ بھولیں .عیدِ سعید کے موقع پر خصوصی تہنیتی پیغام اور نیک خواہشات کیساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جاری بربریت کا نہایت ہمت و جوانمردی سے سامنا کرنے اور غیرانسانی محاصرے کے دوران صبر و استقامت کا پہاڑ بن کر ڈٹے رہنے پر اہلِ کشمیر کو ہمارا سلام۔

Leave a reply