لاہور:عید پر اس بارچھٹیاں کم ہوں گی یا پہلے سے بھی زیادہ:خبر نے جستجو پیدا کردی ا،طلاعات کے مطابق اس مرتبہ عید پر طویل تعطیلات کے مزے اڑائیں، ملازمت پیشہ افراد کو ایک ہفتے سے زائد، کل 9 ایام کی تعطیلات ملنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس مرتبہ عید الاضحی پر ملازمین 9 تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ملازمت پیشہ افراد خاص کر سرکاری ملازمین 17 جولائی بروز ہفتہ کو اپنے آبائی علاقوں میں جانب روانہ ہو جائیں گے۔

یوں 17 جولائی بروز ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیل سے تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا، 18 جولائی کو اتوار کی چھٹی جبکہ 20 جولائی کو حج کی چھٹی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے بعد 21، 22 اور 23 جولائی کو عید کی چھٹیاں جبکہ 24 اور 25 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ہونگی اس طرح شہریوں کو 17 جولائی سے 25 جولائی تک عید کی 9 تعطیلات مل جائیں گی۔

دوسری جانب پاکستان میں عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ کے حوالے سے بھی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

Shares: