عید کے 2 روز میں پنجاب میں ٹریفک حادثات میں 27 اموات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں عید کے دو دنوں میں ٹریفک حادثات میں 27 افراد جان کی بازی ہار گئے
ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں ریسکیو نے عید کے دوسرے روز1349 روڈ ایکسیڈنٹ پہ ریسکیو سروس مہیا کی ، گزشتہ دو دنوں میں 27 افراد کی روڈ ایکسیڈنٹ میں موت واقع ہوئی۔ عید کے ایام میں ایکسیڈنٹ کی شرح تشویشناک ہے۔ ڈاکٹر رضوان نصیر
ڈی جی ریسکیو پنجاب کا کہنا تھا کہ عیدکے دوسرے دن پنجاب بھر 1349ایکسیڈنٹ پہ فوری ریسکیو سروس مہیا کی گئی،گزشتہ دن ایکسیڈنٹ سے1639لوگ زخمی، جبکہ13افرادکی موت واقع ھوئی۔ سب سے زیادہ 216 روڈ ایکسیڈنٹ صوبائی دارلحکومت لاہور میں ہوئے۔ لاہورمیں عید کے دوسرے روز216 ایکسیڈنٹ میں 255 لوگ زخمی ہوئے۔
ڈی جی ریسکیو کے مطابق گزشتہ 2 دنوں میں پنجاب بھر میں ریسکیو کنٹرول میں 2818 ایکسیڈنٹ رپورٹ ہوئے۔
پنجاب کے ریسکیو 1122 کے جاری اعدادوشمار کے مطابق عید کے پہلے روز ایک ہزار چار سو انہتر حادثے ہوئے، گاڑیوں کے تصادم میں چودہ افراد کی موت ہوئی جبکہ آٹھ سو اسی لوگ زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔
ڈی جی ریسکیو 1122 پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق عوام نے عید کے دوران حکومتی ہدایت پر عمل نہ کیا، جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات ہوئے۔ انہوں نے تجویز دی کہ جو افراد ہسپتالوں میں گئے، ان کے کورونا ٹیسٹ بھی ہونے چاہیں۔