عید کے بعد کابینہ میں مزید تبدیلیاں ہو سکتی ہیں،بڑی خبر آ گئی
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عید کے بعد کابینہ میں مزید تبدیلیاں ہو سکتی ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے مٰیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد کابینہ میں مزید تبدیلیاں ہو سکتی ہیں، اسد عمر پر ناتجربہ کاری کا الزام نہ لگایا جائے، اسد عمر جلد کابینہ کا حصہ ہوں گے، شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ کابینہ کا اجلاس منگل کی بجائے پیر کو ہو گا، اپوزیشن احتجاج کرنے کے لئے نکلے پھول نچھاور کروں گا. سرحدوں سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں. پاکستان کی فوج ایک مضبوط فوج ہے. پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے .
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ میں تبدیلیاں کی تھیں جس میں کئی وزراء کو ہٹایا گیا تھا اور کئی کے قلمدان تبدیل کئے گئے تھے