اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے واضح طور پر کہا ہے کہ رویت کے ساتھ جدید آلات کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے تاہم قرآن و حدیث کے مطابق عید اور رمضان کا اعلان چاند دیکھ کر کرنا ہوتا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہاکہ قمری کیلنڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو مل گیا ہے جس پر تحقیق جاری ہے. انہوں نے کہاکہ چاند کے اعلان کےلیے رویت ضروری ہے. اسلامی نظریاتی کونسل کے واضح موقف کے بعد یہ سوال پید اہو گیا ہے کہ اب اس قمری کیلنڈر کا کیا ہوگا جو وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے جاری کیا گیا ہے.
قبل ازیں فواد چوہدری نے 15 ویں رمضان المبارک تک قمری کیلنڈر کی تیاری کا عندیہ دیا تھا، جبکہ شوال کا چاند 29 ویں روزے کو نظر آنے اور عید الفطر 5 جون کو ہونے کا قوی امکان بھی ظاہر کیا تھا۔