عید کے دنوں میں شہریوں کی ونڈو شاپنگ،کاروبار کم ہونے پر تاجر پھٹ پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین آل کراچی تاجراتحاد عتیق میر نے کہا ہے کہ عیدپر10ارب روپے سے کم کاروبارہوا،
عتیق میر کا کہنا تھا کہ بیشتر دکانوں میں اسٹاک کیا گیا60 فیصد سے زائد مال فروخت نہ ہوسکا،گزشتہ سال کے مقابلے میں فروخت میں مجموعی طور پر70فیصد تک کمی رہی،بیشتربازاروں میں نظر آنے والی گہما گہمی ونڈو شاپنگ ثابت ہوئی،
چیئرمین تاجر اتحاد عتیق میر کا مزید کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافے سے خریداروں کی رہی سہی قوت خرید بھی ختم ہوگئی،تجارتی مراکز میں چہل پہل کا سب سے زیادہ فائدہ ٹریفک پولیس کو ہوا،بڑی مارکیٹوں میں لگائی جانے والی رعائتی سیل بھی خریداروں کو متوجہ نہ کرسکی،شہروں کے درمیان ٹرانسپورٹ بند ہونے سے سامان کی فراہمی بھی متاثر ہوئی،کپڑے کی مارکٹیں بند ہونے سے درزیوں کا کاروبار بھی شدید متاثر ہوا،
واضح رہے کہ کرونا لاک ڈاؤن میں عید سے قبل حکومت نے نرمی کی تھی، مارکیٹوں کے اوقات بڑھا دئئے تھے جس کے بعد ملک بھر کے تمام شہروں میں مارکیٹوں میں رش دیکھنے میں آیا تھا اورا س دوران کرونا سے بچاؤ کے لئے تمام ایس او پیز کو نظر انداز کر دیا گیا تھا، شہریوں کی جانب سے نہ تو ماسک پہنے گئے تھے اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا تھا
پنجاب میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے 1347 مریض،عید کے بعد مکمل لاک ڈاؤن پر غور








