عید کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری

عید کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری

باغی ٹی وی: عید کے دوسرے روز بھی لاہور، کراچی سمیت ملک بھر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں گائے، اونٹ، بکرے اور دنبے اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربان کیے جا رہے ہیں۔

عید قرباں کے نرالے رنگ، لاہورمیں مرد حضرات نے بھی کچن سنبھال لیا، جس پر خواتین کو آرام مل گیا۔ اس موقع پر گھروں میں گوشت سے بنی ڈشوں کا غلبہ ہے۔ کسی نے گوشت سے قیمہ تیار کیا تو کہیں مٹن کڑاہی کو ترجیح دی گئی۔

عید کے دوسرے روز پشاور میں شہری حضرت اسماعیلؑ کی قربانی کی یاد میں جانوروں کی قربانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مختلف علاقوں میں اونٹ بھی اللہ کی راہ میں قربان کیے جا رہے ہیں۔ فیصل آباد میں شہریوں نے باربی کیو پارٹیوں کا پلان بنا لیا جن کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ شہر کے مختلف پوائنٹس پر شہری قربانی کے گوشت کا قیمہ بنوا رہے ہیں۔

Comments are closed.