عید کے حوالے سے مداحوں کے لئے سلمان خان کا خصوصی پیغام

0
49

بالی ووڈ دبنگ اداکار سلمان خان نے عیدالفطر پر مداحوں سے اہم درخواست کی ہے۔

باغی ٹی وی : ہر سال عید پر سینکڑوں مداح سلومیاں کے گھر کے باہر عید کی مبارکباد دینے اور اپنے پسندیدہ اسٹار کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے جمع ہوتے ہیں دوسری طرف دبنگ خان بھی مداحوں کی خوشی کے لئے نہ صرف فلم ریلیز کرتے ہیں بلکہ گھر کی بالکونی سے باہر جمع مداحوں کو عید کی مبارکباد بھی دیتے ہیں-

تاہم اس بار سلمان خان نے مداحوں سے گھر کے باہر جمع نہ ہونے کی درخواست کی ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال پر کہ عید کیسی ہوگی سلمان خان نے کہا کہ اس بار عید نہایت مختلف ہوگی، سب لوگ اپنے اپنے کمروں میں ہوں گے، میں نیچے رہتاہوں اور امی ابا اوپر رہتے ہیں جب کہ مداحوں سے درخواست ہے کہ اس عید پر صرف میرے ہی نہیں بلکہ کسی بھی اداکار کے گھر کے باہر جمع نہ ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان ، ترکی ، خلجی ممالک ، سعودی عرب ،امریکا، آسٹریلیا، فرانس، برطانیہ، کینیڈا، سنگاپور اور جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک میں بھی آج عید الفطر منائی جارہی ہے جب کہ بھارت میں عید کل منائی جائے گی۔

Leave a reply