ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ میں ارطغرل کا کردار نبھانے والے ترک اداکار انجن التان دوزیاتن نےعید الفطر کے موقع پر پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دینے کے ساتھ ڈرامے کو بھر پور پذیرائی دینے پر شکریہ بھی ادا کیا-

باغی ٹی وی : پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی نے اپنےٹویٹر اکاؤنٹ پر گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انجن التان دوزیاتن (ارطغرل غازی) پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔


اپنے ویڈیو پیغام میں تُرک اداکار نے کہا کہ بہنو اور بھائیو السلام و علیکم میرے پاس آپ کی ناقابل یقین محبت اور پذ یرائی کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ کافی نہیں ہیں، جو آپ پی ٹی وی کے ارطغرل غازی اردو کو دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا میں پی ٹی وی کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں جس نے ارطغرل غازی کو آپ سب تک پہنچایا اس کے بعد انجن التان نے تمام پاکستانیوں کو اردو میں عید مبارکباد دیتے ہوئے کہا آپ سب کو میری طرف سے عید مبارک سلامت رہیں بہنو اور بھائیو سلامت رہو پاکستان۔

اپنے پسندیدہ ترک اداکار کی جانب سے عید مبارک کا پیغام ملنے کے بعد پاکستانی عوام خوشی کا اظہار کر رہی ہے اور ان کا شکریہ ادا کررہی ہے
https://www.youtube.com/watch?v=EUXIhOt2Ybo&feature=youtu.be

ارطغرل غازی ٹیم کی طرف سے مداحوں کو عیدالفطر کی مبارکباد

Shares: