عید کے دوسرے دن بھی موسم گرم وخشک، کوہاٹ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی و بارش

0
46

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کے دوسرے دن بھی پاکستان کے مختلف شہروں‌ و علاقوں‌ میں‌ موسم گرم اور خشک رہے گا. کوہاٹ ڈویژن میں چندمقامات پربارش متوقع ہے جبکہ گلگت بلتستان اورکشمیرمیں کہیں کہیں آندھی اور بارش کاامکان ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کے دوسرے دن مشرقی بلوچستان اور سندھ کے علاقوں‌ میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ لاہور میں صبح سویرے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی کی تمازت میں کچھ کمی آئی تاہم سورج نکلنے کے بعد حدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی سورج کرنیں بکھیر رہا ہے۔ خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتسان اور کشمیر کے بعض مقامات پر آندھی اور بارش ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں درجہ حرارت 38، لاہور 43، کراچی 40، فیصل آباد اور ملتان 43، سکھر 48، تربت 47، جیکب آباد 49، مٹھی 48، سبی، لاڑکانہ، موہنجوداڑو، دادو 47 اور بہاولنگر میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہورکادرجہ حرارت 35 سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے اور ہوامیں نمی کا تناسب 18 فیصدسے زائد ہے-

محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ لاہورکاموسم بھی آج گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے. یاد رہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں‌ لاہور سمیت مختلف علاقوں‌ میں‌ آندھی آنے اور بارش کا امکان ہے.

Leave a reply