باغی ٹی وی : چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ 21 جولائی کو ہوگی

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ چاند کی پیدائش ہفتے کی صبح 6 بجکر 14 منٹ پر ہوچکی ہے۔ کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 13 گھنٹے ہوگی۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق  کراچی میں غروب آفتاب کا وقت 7 بجکر 25 منٹ ہے جبکہ  7بجکر 58 منٹ  تک  چاند دیکھا جاسکتا ہے۔ چاند کے افق پر نظر آنے کا دورانیہ 33 منٹ ہوگا۔

Shares: