عیدالاضحیٰ کی نمازاورجانوروں کی قربانی کیلئےگائیڈلائنز جاری

0
29

عیدالاضحیٰ کی نمازاورجانوروں کی قربانی کیلئےگائیڈلائنز جاری

باغی ٹی وی :عیدالاضحیٰ کی نمازاورجانوروں کی قربانی کیلئےاین سی او سی نےگائیڈلائنز جاری کردیں، عیدکی نماز مکمل ایس اوپیزکےساتھ کھلی جگہ یا میدان میں ادا کی جائے،نمازمسجد میں ادا کرناپڑےتومسجد کےدروازے اورکھڑکیاں کھلی رکھی جائیں،کوشش کی جائے کےبچے،بوڑھے اوربیمار افراد گھر پر رہیں،

این سی او سی نے کہا ہے کہ ماسک کےبغیرکوئی بھی شخص عید گاہ میں داخل نہیں ہوگا،عیدگاہ میں داخلے کیلئےعلیحدہ علیحدہ اور زیادہ راستے ہونے چاہیئں،عیدگاہ کےداخلی راستوں پرہرشخص کا ٹمپریچر چیک کیا جائے ،اگر کسی کو بخار کی علامات ظاہر ہوں تو اسے فوری طور پر روک دیا جائے،

عوام کو مزید ہدایت جاری کی گئی ہے کہ داخلی راستوں پروافر مقداد میں سینی ٹائزرمہیاکیے جائیں ،لوگ سماجی رابطےکا خیال رکھیں اوراپنے گھروں سے وضو کرکے آئیں،قربانی کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں،گوشت بانٹتےوقت خیال کریں ہاتھ نہ ملائیں ماسک ضرور پہنیں،

گھروں میں قربانی کی اجازت نہیں ہوگی،گھروں یارہائشی علاقوں سےدور مخصوص جگہ یاقربان گاہ میں قربانی کی جائے،کوشش کی جائے کہ بچے،بوڑھے اوربیمار افراد گھر پر رہیں،

Leave a reply