سابق وزیراعظم آزاد کشمیرکےاعزازمیں عید ملن پارٹی:پی ٹی آئی مضبوط ہونے لگی

مظفرآباد:سابق وزیراعظم آزاد کشمیرکےاعزازمیں عید ملن پارٹی ،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں پی ٹی آئی کشمیر شکاگو کے مرکزی رہنما یاسین چوہان کی رہائش گاہ پر عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جو بڑے جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی

میر پور سے ذرائع کے مطابق تقریب سے سابقہ وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری یاسین چوہان اور دیگر خطاب اس موقع پر ایل اے تھری میرپور کی سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی طرف سے چنبہ مہری میں انتخابی میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے اورہزاروں کی تعداد میں لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں

ادھر ذرائع کے مطابق چنبہ مہری میں ہونے والی میٹنگ کی صدارت چوہدری سجاد رچیال نے کی،اس موقع پر چنبہ مہری آمد پر چوہدری نزاکت حاجی اکرم چوہدری سلیم چوہدری نواز چوہدری سلیم چوہدری اسد اور دیگر کی قیادت میں شاندار استقبال کیا گیا۔

دوسری طرف آزاد کشمیر کی تازہ ترین صورت حال بڑی دلچسپ دکھائی دے رہی ہے اوریہ صورتحال پی ٹی آئی کے حق میں جاتی نظرآرہی ہے ،

Comments are closed.