عید اور ہماری قربانی تحریر: حسیب احمد

0
47

عید قربان ابھی چند روز پہلے ہی گزری اس سے پہلے شہر میں اتنا رش۔ عید کے پہلے دن عمومی طور پر سب قربانی کرلیتے ہیں اور قربانی کے جانوروں کی غیر ضروری چیزیں باہر کچرے میں یا سڑکوں پر پھینک دیا کرتے ہیں اور پھر اس عمل کے سبب مختلف بیماریاں اور بدبو جنم لیتی ہیں۔ اور پھر آپ کا شہر کچرے کا ڈھیر بن جاتا ہے اور پھر عوام اپنا غصہ سیاستدانوں یا حکمرانوں پر نکلتی ہے۔ لیکن کبھی سوچا ہے اس کے ذمہ دار زیادہ تر ہم لوگ ہی ہیں نا ہم پھینکتے نا یہ ہوتا نا ہم بیمار ہوتے۔ اور ان سارے عمل سے دنیا میں پاکستان کا منفی اثر جاتا اور دنیا پھر پاکستان کو علمی گندگی والے شہروں میں ڈال دیتی ہے کسی ایک انسان کی غلطی پاکستان کو دنیا بھر میں شرمندہ کراسکتی ہے۔ اس لیے آپ شہر کو ان چیزوں سے پاک رکھیں، دوسروں کا بھی خیال رکھیں اور اچھے شہری اور مسلمان ہونے کا فرض ادا کریں اور آنے والی نسلوں کو سکھائیں کے "صفائی نصف ایمان ہے” اور مسلمان ہونے کا فرض اس لحاظ سے بھی ادا کریں کہ کسی مستحق کو وہ قربانی والا گوشت دیں اور اللہ کی راہ میں سرخرو ہوجائیں اس سے بڑی نیکی اور ثواب کا موقع شاید ہی کوئی ہو۔ اس سے آپ اللہ کو بھی راضی کریں گے اور اپنی آخرت کو بھی اس نیکی سے روشن کریں گے۔
قربانی کا ہرگز مقصد یہ نہیں کے دوسروں کو کچھ نا دیں اور سارا گوشت خود رکھ لیں اللہ پاک نے ہر مستحق کا حصہ ہماری قربانی میں رکھا ہے اس سے ہمیں اللہ پاک مل کر رہنے کا درس دیتے ہیں۔ قربانی اللہ نے صرف اس پر واجب کی ہے جو اس کے اخراجات برداشت کرسکتا ہے اگر کوئی نہیں کرسکتا قربانی تو اس کو اس کا اجر اللہ دے دے گا کیوں کہ اللہ دلوں کے حال جنتا ہے اور اپنے بندے کی مجبوری سے آگاہ ہے۔ عید قربان پر اللہ نے حکم دیا ہے کہ اپنی کسی قیمتی چیز میری راہ میں قربان کرو اور بندہ بکرے، گائے، بھینس کو قربان کرتا ہے کیوں وہ اس کو اتنی پیار اور لاڈ سے پالتا ہے کیوں وہ جانور اللہ کی امانت ہے ہمارے پاس اور یہ درس ہمیں اللہ کی جانب سے حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل کے واقعہ سے دیا گیا ہے۔ قربانی کریں ضرور کریں ہم پر فرض ہے جو صاحب حیثیت ہیں ان پر لیکن دوسرے لوگوں کا بھی خیال کریں کہ دوسرے کو تکلیف نا ہو اس سے اور جو لوگ پورا سال اس عید پر گوشت کا انتظار کرتے ہیں براہ مہربانی پلیز ان کو مایوس نا کیا کریں ان کو دیا کریں اس سے نیکی اور ثواب میں اضافہ ہوگا۔
اللہ پاک اپنی بارگاہ میں ہماری قربانی اور نیکی دونوں قبول فرمائے اور انجانے میں کسی کو تکلیف ہوئی ہماری اور سے تو قبول فرمائے آمین۔

Leave a reply