عیدالاضحیٰ پر کون کون مزیدار پکوان کیے جا سکتے ہے؟
عید الاضحیٰ کے موقع پر گوشت کے پکوان دسترخوان کی شان بنتے ہیں۔خواتین عید الاضحیٰ پر پکوان بنانے میں مصروف رہتی ہیں اور مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔ چاہے قربانی گائے کی ہو یا بکرے کی، دنبے کی ہو یا اُونٹ کی عید الاضحیٰ پر کھانوں میں پہلا پکوان کلیجی ہی ہوتی ہے اور سب اسے شوق سے بھی کھاتے ہیں ۔ کلیجی کے بعد دوسرا نام بریانی کا آتا ہے کیونکہ دن میں روٹی کھانے کے بعد لوگ شام میں چاول جیسے یخنی کا پلاؤ یا مصالحے والی بریانی کھانا پسند کرتے ہیں ، گھر میں قربانی ہو اور نئے نئے پکوان نہ بنیں یہ بھلا کیسے ممکن ہے؟ آئیے جانئے عید الاضحیٰ پر پکائے جانے والے چند نہایت آسان اور لزیز کھانوں کے بارے میں۔
گائے کے گوشت کی بریانی
عید کا موقع ہو اور بریانی نہ ہو٬ ایسا ہو نہیں سکتا- اس عیدالاضحیٰ پر اپنے دسترخوان کی شان بڑھائیں گائے کے گوشت سے تیار کردہ بریانی کی ڈشز سے- دم پخت بریانی٬ خراسانی بریانی٬ سندھی بریانی٬ زعفرانی بریانی جیسی مزیدار ڈشز سے آپ اپنے مہمانوں کی تواضع کر سکتے ہیں
پشاوری چپلی کباب
خیبر پختونخواہ کی مشہور سوغات٬ پشاوری چپلی کباب بھی عید الاضحیٰ کے دسترخوان کی شان بڑھانے میں پیش پیش ہیں- یہ ڈش آسانی سے گھر پر تیار ہوجاتی ہے- پشاوری چپلی کباب کو آپ رائتے ارو نان کے ساتھ پیش کرسکتے ہیں-
بار بی کیو آئٹم
جیسا کہ ان دنوں عزیز و اقارب سے ملنے ملانے پر زور ہوتا ہے تو طرح طرح کے پکوان تیار کئے جاتے ہیں جن میں مٹن کڑاہی، اسٹو، بیف بریانی وغیرہ عام ہیں لیکن باربی کیو نہ ہو تو بقرہ عید کا مزہ کیسا۔۔۔ عید کے دنوں گھروں میں تکّے بنانے کا رواج بہت پرانا ہے اور تکے بنانے میں گھر کے مرد حضرات اور بچے زیادہ حصہ لیتے ہیں رات کو گھر کی چھتوں پر یا صحن میں بیٹھ کر تکے بوٹی کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔ باربی کیو میں کافی سارے ائٹم ہوتے ہیں جیسے تکہ بوٹی، ملائی بوٹی، افغانی کباب ، بہاری تکہ بوٹی اور کشمیری سیخ کباب شامل ہیں-