عید پر”سیلفی” کا شوق، دو نوجوان ڈیم میں ڈوب گئے،لاشیں نکال لی گئیں

0
29

"سیلفی” کا شوق، دو نوجوان ڈیم میں ڈوب گئے،لاشیں نکال لی گئیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کے دوسرے روز ایک اور بڑا حادثہ، سیلفی بنانے کے چکر میں دو نوجوان ڈیم میں ڈوب گئے ، لاشیں نکال لی گئیں

ریسکیو 1122 چکوال کے ترجمان خرم منظور کے مطابق چکوال کے علاقے ڈھوک ٹالیاں ڈیم میں ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سے ڈیزاسٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم ہمراہ دو ایمبولینسز اور ایک ریسکیو وہیکل روانہ ہوئی آپریشن کمانڈر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے بتایا کہ تکیہ شاہ مراد کے رہائشی7 نوجوان سیرو تفریح کے لیے ڈھوک ٹالیاں ڈیم آئے، جن میں سے دو نوجوان حفاظتی انتظامات کے بغیر سلفیاں بناتے اور شرارتیں کرتے ہوئے ڈیم میں جا گرے،

جن کی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو دی گئی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے تقریبا آدھے گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد پہلی جبکہ اگلے چند منٹ کے بعد دوسری ڈیڈ باڈی تلاش کر لی، CPRکی کوشش کی گئی تاہم دونوں جوانوں کی موت واقع ہو چکی تھی،

عید کے پرمسرت موقع پر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے کہا کہ اس طرح کے واقعہ کا ہونا انتہائی قابل افسوس ہے جس کی ذمہ داری ہر ایک پرعائد ہوتی ہے موجودہ کرونا ایمرجنسی کے دوران میڈیا کے ذریعے ریسکیو 1122 کی جانب سے پہلے سے الرٹ جاری کیا گیا تھا کہ سیرو تفریح سے پرہیز کریں اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں،

ڈراؤننگ ایمرجنسی آپریشن میں آپریشن کمانڈر کے علاوہ ساجدDR, سجادDR, وسیم DR, اویسEMT, خالدLTV اور آصفLTV نے حصہ لیا جانبحق ہونے والوں میں 18 سالہ محمود حسین ولد محبوب حسین اور 16 سالہ شہریار ولد مظہر حسین شامل ہیں جن کی ڈیڈ باڈیز ریسکیورز نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دی ہیں

Leave a reply