اداکار معمر رانا نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ میں عید سو کر گزارتا ہوں چاہے چھوٹی عید ہو یا بڑی میں سویا ہی رہتا ہے. عام دنوں میں بہت زیادہ مصروفیت ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہم لوگ سوئے رہتے ہیں، معمر رانا کی اہلیہ مہناز نے بھی کہا کہ پچھلے کئی برسوں سے ہم عید سو کر گزارتے ہیں. انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد میں اپنے شوہر کی پسند کے کھانے عید پر بنوایا کرتی تھی لیکن جب سے بچے ہوئے تب سے اب تک میں بچوں اور شوہر کی پسند کے کھانے بنواتی ہوں. معمر رانا نے کہا کہ عید قرباں پر یہی کہوں گا کہ اپنی انائوں کی بھی قربانی دیں اپنوں سے ملیں.
معمر رانا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے ہمیشہ کام بہت لگن کے ساتھ کیا ہے، مجھے میرے مداحوں کی جانب سے ملنے والا پیار مثالی ہے. اس عید پر میری فلم آر پاس سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے. ”میں سب سے کہوں گا کہ پاکستانی فلموں کو سپورٹ کریں”.فلموں کو سپورٹ کریں گے تو فلم انڈسٹری اپنے پائوں پر کھڑی ہو گی. آر پار دنیا بھر سے ایوارڈ حاصل کر چکی ہے، مجھے امید ہے کہ پاکستانیوں کو بھی یہ فلم ضرور پسند آئیگی.
معمر رانا کی بیٹی رانیا نے فلموں میں اینٹری دیدی
فلم آر پار کی لاہور یں پریس کانفرنس