عید الفطر کے موقع پر ریلوے مسافروں کے لیے خوشخبری آگئی، ریلوے کی جانب سے 5 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

باغی ٹی وی: پاکستان ریلوے کی جانب سے عید کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے 18 سے27 اپریل کے درمیان 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔


ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی ٹرین 18 اپریل کو کراچی سٹی سے شام 6:30 پر روانہ ہو کر حیدرآباد، بہاولپور، گوجرہ، فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی اور اٹک سٹی سے ہو تی ہو ئی 19 اپریل کو دوپہر 3 بجے پشاور کینٹ پہنچے گی-


دوسری اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے صبح 10 بجے روانہ ہو کر جیکب آباد، خانپور، ملتان کینٹ،رائے ونڈ، لاہور، گجرات سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام 4 بجے راولپنڈی پہنچے گی-


تیسری عید اسپیشل ٹرین 19 اپریل کو کراچی کینٹ سے رات 8 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہو کر حیدرآباد، روہڑی، خان پور، ملتان، اوکاڑہ سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام 4 بجکر 55 منٹ پر لاہور پہنچے گی


ترجمان ریلوے کے ماطبق چوتھی ٹرین 26 اپریل کو راولپنڈی سے صبح 9 بجے روانہ ہو کر گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، خانپور، روہڑی، جیکب آباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر 3 بجکر 15 منٹ پر کوئٹہ پہنچے گی-


ترجمان ریلوے کے مطابق پانچویں عید اسپیشل ٹرین 27 اپریل کو لاہور سے دن 11 بجے روانہ ہوکر اوکاڑہ، ملتان کینٹ، رحیم یارخان، روہڑی اور حیدرآباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز صبح 8 بج کر 10 منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی-

Shares: