عید پربارشوں کی پیشگوئی ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

عید کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا.

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کل ہفتہ کے دن سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہوں گی۔09 سے 12 جولائی کے دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا،ساہیوال،فیصل آباد لاہور ڈویژن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 09 اور 10 جولائی کو اسلام آباد/راولپنڈی،لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، مسافر اور سیاح اس دوران محتاط رہیں،عید کی تعطیلات کے دوران پی ڈی ایم اے کے پراونشیل ایمرجنسی آپریشن سنٹرز سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24 گھنٹے فعال رہیں گے۔

 

کوہ سلیمان کے بیشتر علاقوں میں بارش، طغیانی کا خدشہ

ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو عید کی تعطیلات کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے،۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات مکمل رکھیں، شہری دریاؤں اور نہروں میں نہانے سے گریز کریں اور نشیبی علاقوں میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے پرہیز کریں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے بروقت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے،شہری جانوروں کی آلائشوں کو گٹروں اور نالیوں میں پھینکنے سے پرہیز کریں، سیوریج سسٹم بند ہونے سے ناگہانی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

عید کے موقع پر بس مالکان مقرر کردہ کرایوں سے ذائد کرایہ وصول کررہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نےزائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ،سیکرٹری آر ٹی اے نے02 گاڑیوں کو ضبط کر لیا گیا.01 لاکھ 45 ہزار کے جرمانے اب تک کئے جا چکے ہیں.ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر اوورچارجنگ پر کارروائیاں کی گئیں ہیں.

عید قربان کے موقع پراسسٹنٹ کمشنر شالیمار ذیشان ندیم کا مویشی منڈی رکھ چھبیل کا دورہ کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف ماڈل ٹاؤن نے کاہنہ انٹرچینج، کاہنہ فروٹ منڈی مویشی منڈی اور ایل ڈی اے سٹی مویشی منڈی کا دورہ کیا.مویشی منڈیوں میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا.مویشی منڈیوں میں صفائی ستھرائی، بیٹھنے کے انتظامات، صاف پینے کے پانی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا.مویشی میں لائیو سٹاک کیمپس کا بھی جائزہ لیا گیا.ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر مویشی منڈیوں کے دورے کئے جا رہے ہیں.

محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے پنجاب بھر میں لمپی سکن بیماری بارے اعدادوشمار جاری کردئیے گئے۔ ترجمان محکمہ لائیو سٹاک نے کہا کہ پنجاب بھر میں اب تک لمپی سکن بیماری کے 10982 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 9362 جانور صحتیاب ہو چکے ہیں۔ متاثرہ اضلاع میں اب تک ویسکین کی 1.662 ملین خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔ لمپی سکن بیماری بارے محکمہ کا کنٹرول سیل 24 گھنٹے فعال ہے.

نیز عیدالاضحٰی کے موقع پر پنجاب بھر میں 312 مویشی منڈیوں میں 24 گھنٹے مفت ویٹرنری کیمپس اور 191 بین الاضلاعی و بین الصوبائی لائیو سٹاک چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جبکہ 196 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاں بھی جانوروں کے علاج معالجہ کیلئے تفویض کی گئی ہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک کے تحت قائم ویٹرنری کیمپس اور چیک پوسٹوں پر اب تک 642195 جانوروں کو چیچڑ مار سپرے جبکہ 26287 جانوروں کو علاج معالجہ فراہم کیا جاچکاہے۔

لاہور میں قائم 2 قرنطینہ مراکز میں اب تک لمپی سکن سے متاثرہ 72 جانوروں کو داخل کیا گیا جن میں سے 63 جانور صحتیاب ہو چکے ہیں اور 9 جانور ابھی زیر علاج ہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک کی چیک پوسٹوں اور کیمپس کی مدد سے لمپی سکن بیماری بارے 10686 آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک کے افسران فیلڈ عملہ کی مانیٹرنگ کیلئے بھی سرگرم عمل ہیں۔

Comments are closed.