عید قربان کب ہو گی؟ ماہرین فلکیات نے فواد چودھری کی پیشنگوئی کی تائید کر دی

فواد چودھری رویت ہلال کمیٹی کیخلاف پھر متحرک، خاتمے کی تجویز دیدی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماہرین فلکیات،قمر شناس، علم الاعدادو رویت ہلال نے پیش گوئی کی ہے کہ ذی الحج کا چاند 2 اگست بروز جمعہ کی شام نظر آئیگااور یکم ذی الحج 3 اگست بروز ہفتہ کو ہوگی جبکہ فرزندان اسلام 12اگست بروز پیر بمطابق 10 ذی الحج کو عید قربان منائیں گے۔

عمران خان نے کہا تھارلاوَں گا رلادیا،کہا تھا پکڑوں گا،پکڑلیا، فواد چودھری

اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

ماہرین فلکیات نے اے پی پی کو بتایا کہ ذوالحج کے چاند کی پیدائش عالمی معیاری وقت کے مطابق یکم اگست بروز جمعرات جی ایم ٹی /یو ٹی 3بجکر 11منٹ پر اور پاکستانی معیاری وقت کے مطابق جمعرات یکم اگست کی صبح 8بجکر 11منٹ پر ہو گی۔ انہوں نے بتا یا کہ جمعرات 28 ذیقعد یکم اگست کو ایشیاء سمیت اکثر آباد دنیا میں چاند کے احوال انتہائی ناقص ہیں یا معمولی ہیں جس کے باعث پاکستان میں ٹیلی سکوپ سے بھی چاند نظر آنا مشکل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیش،بھارت اور پاکستان سمیت اکثر آباد دنیا میں کھلی آنکھ سے چاند نظر آنے کا امکان 2اگست بروز جمعہ کو ہے اس سے پہلے نہیں لہٰذا ان ممالک میں یکم ذوالحج 1440ھ 3اگست بروز ہفتہ کو ہو گی اس طرح فرزندان اسلام 10ذی الحج بروز پیر بمطابق 12اگست کو عید الاضحی منائیں گے۔

اب چاند ویب سائٹ پردیکھا جائیگا، فواد چودھری کا دعویٰ

جن کو سامنے پڑی چیز نظر نہیں آتی وہ چاند دیکھتے ہیں، فواد چودھری 

فواد چودھری نے بالآخر کمیٹی بنا دی، پانچ برسوں کی عید کی تاریخیں طے

وزیر سائنس کا قمری کیلنڈر بنانے کا مقصد فساد برپا کرنا، معروف عالم دین بول پڑے

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا تھا کہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ 12 اگست کو منائی جائے گی ،

واضح رہے کہ پاکستان میں رویت ہلال کے مسئلہ پر وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کا رویت ہلال کمیٹی سے شدید اختلاف پایا جاتا ہے، چاند دیکھنے کے لئے فواد چودھری نے ایک ایپ بھی تیار کروائی ہے،

Shares: