وزیر سائنس کا قمری کیلنڈر بنانے کا مقصد فساد برپا کرنا، معروف عالم دین بول پڑے

0
13

پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہدالراشدی نے کہا ہے کہ فواد چودھری صاحب اگر لوگوں کو لڑانا آپ کا مقصد ہے تو خدا کے واسطے دین کو مت استعمال کریں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا زاہدالراشدی نے کہا کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے پندرہ رمضان تک قمری کیلنڈر بنانے کا اعلان کیا ہے، جس سے پاکستان میں انتشار پھیلے گا، وفاقی وزیر فواد چودھری عید پر پاکستان میں خلفشار چاہتے ہیں اس لئے وہ ایسا کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم ایوب خان کے دور میں یہ صورتحال دیکھ چکی ہے جب سرکاری اعلان تو ہوتا تھا لیکن دینی حلقے اس کو تسلیم نہیں کرتے تھے، تین تین چار چار عیدیں ہوتی تھیں ،ایک موقع پر خلفشار کےد وران مولانا مودودی، غلام غوث ہزاروی سمیت چار علماء کرام کو گرفتار کیا تھا اس کے بعد رویت ہلال کمیٹی بنی جس کے بعد خلفشار ختم ہوا، رویت ہلال کمیٹی پاکستانیوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں، ملک کی اکثریت اسی کمیٹی پر رمضان کا آغاز کرتی ہے اور عید بھی کرتی ہے. انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کا مقصد عوام کو آپس میں لڑانا ہے تو خدا کے لئے وہ دین کو مت استعمال کریں کوئی اور راستہ اپنائیں،انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ دینی معاملوں پر عوام کبھی بھی حکومت پر اعتماد نہیں کرے گی

Leave a reply