عید قربان کی آمد، مویشی منڈیوں بارے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

0
39

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت عید الاضحی کے موقع پر مویشی منڈیوں کے انعقاد کےحوالے سے اہم اجلاس ہوا

اجلاس میں وزیر لائیو سٹاک حسنین دریشک ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل آئی جی پولیس ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ، لائیو سٹاک اور تمام ڈویژنل کمیشنر ز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی،اجلاس میں مویشی منڈیوں کے قیام اور ایس او پیز پر مشاورت کی گئی

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ شہروں سے باہر مویشی منڈیاں لگائے جانے کے حوالے سے وفاقی حکومت کو سفارشات بھیجوائی جائیں گی،مویشی منڈیوں کے حوالے سے بننے والے ایس او پیز کی مناسب تشہیر کی جائے تاکہ عوام کو آگاہی ملے

راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں میں میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے ،خریداروں اور بیوپاریوں کے لیے فیس ماسک اور ہاتھوں کے دستانے لازمی ہوں گے

لاہورمیں عید الاضحی پر مویشی منڈیوں کےلیے 12 پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے،لاہورمیں مویشی منڈیوں کے پوائنٹس زیادہ بھی ہوسکتے ہیں،حکومت پنجاب نے عیدالاضحٰی پر شہری حدود سے باہر مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a reply