عید سے پہلے شہریوں کی خوشیوں کو شدید خطرہ ، جان کر آپ بھی خبردار رہیئے

0
77

لاہور :عیدسے پہلے مہنگائی کے سیلاب نے شہریوں کی خوشیوں کو خطرے میں ڈال دیا ، حسب سابق اس مرتبہ بھی عید قرباں پر سبزی فروشوں نے سرکاری نرخنامے کے پرخچے اڑا دیئے، سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، ہرا مصالحہ، پیاز اور ٹماٹر سمیت بیشتر سبزیوں کی قیمتیں سو روپے سے تجاوز کر گئیں۔

ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں پیاز سو روپے کلو، ٹماٹر ایک سو بیس روپے، لیموں دو سو روپے، لہسن تین سو اور ادرک پچاس روپے کے اضافے کے بعد چار سو روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔ ہرا دھنیا دو سو پچاس روپے، آلو 50 سے60 روپے، توری 80، کریلے 100 روپے، سبز مرچ 150 روپے اور گھّیا کدو 100 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

دوسری طرف اس مہنگائی سے متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے کسی بھی علاقے میں سبزیاں سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت نہیں کی جا رہیں۔جب اس مہنگائی کے بارے میں سبزی فروشوں سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا ہےکہ جب تک بادامی باغ سبزی منڈی میں سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیاں فراہم نہیں کی جائیں گی اس وقت تک شہر میں سرکاری نامے پر عملدرآمد نہیں ہو سکتا۔

Leave a reply