عید سے پہلےمنشیات فروشی عروج پر ہزاروں بوتل شراب بر آمد

سرگودھا:ایس ایچ او تھانہ کینٹ کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، بدنام زمانہ چارشراب فروشوں سے ہزاروں بوتلیں شراب برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل خالد حسین تارڑ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر قیصر عباس کی سربراہی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر اقبال پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ کینٹ کے مختلف علاقہ 49شمالی میں ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروشوں عمران عرف میانی ولد مشتاق قوم عیسائی اور عظیم عرف کاشی ولد اسلم اقوام عیسائی سکنائے چک49شمالی سے ساڑھے چار ہزار سے زائد بوتلیں شراب برآمد ہوئیں، ملزمان پولیس کو چکما دیکر فرار ہوگئے جبکہ مریم ٹاؤن کے قریب ریڈ کرکے ملزمان عمران بشیر ولد بشیر مسیح اور اسکی بیوی مسماۃ صنم بی بی کو 150بوتل شراب سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ چاروں ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر قیصر عباس نے بتایا کہ ملزمان نے یہ شراب عیدالفطر کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرنی تھی۔ملزمان عمران عرف میانی اور عظیم عرف کاشی کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments are closed.