عید سے قبل برائلر گوشت ،سبزمصالحے اور سبزیاں مہنگی ہوگئیں

باغی ٹی وی :عید سے قبل برائلر گوشت ،سبزمصالحے اور سبزیاں مہنگی ہوگئیں۔ برائلر دو روز میں 13روپے کلو مہنگا کردیا گیا۔ مرغی کا گوشت 5 روپے کلو اضافے کے بعد249 روپے کلو مقر کردیا گیا ،اسی طرح سبز مصالحے مہنگے کئے گئے ،

سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ ہوسکا،پیاز2روپے مہنگا کرکے سرکاری قیمت 35روپے کلو مقرر ،فروخت 60 روپے فی کلو تک ہوگئی ، لہسن دیسی 5 روپے مہنگا ہوا ، سرکاری قیمت 180 روپے کلو مقرر ،فروخت 280 روپے فی کلو جبکہ ادرک 5 روپے مہنگا کرکے سرکاری قیمت 395 روپے کلو مقررکی گئی لیکن اوپن مارکیٹ میں فروخت 490 روپے فی کلو تک ہونے لگی ـ

موسمی سبزیوں میں ـ کریلے 1روپے مہنگے ،سرکاری قیمت 30 روپے کلو مقرر، فروخت 60 روپے کلو تک ہونے لگے اور بھنڈی 5 روپے مہنگی ،سرکاری قیمت 88 روپے کلو مقرر، فروخت 130 روپے فی کلو تک ہوئے اور ٹینڈے دیسی 5 روپے مہنگے ، سرکاری قیمت 78 روپے کلو مقرر ،فروخت 120 روپے فی کلو ہونے لگے ۔

Shares: