مزید دیکھیں

مقبول

کراچی لاہور اورپشاور میں عسکری اعزازات کی پروقار تقاریب کا انعقاد

کراچی لاہور اور پشاور میں عسکری اعزازات سے...

لبنان: اسرائیلی ڈرون حملے میں جماعت اسلامی کے رہنما شہید

جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں جماعت اسلامی...

مسلم لیگ ن اور ،پیپلز پارٹی کا ملکر چلنے پر اتفاق ہو گیا

پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن...

ڈیرہ غازی خان: ڈاکوؤں سے مقابلے میں پولیس کے دو اہلکار شہید

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر: جواد اکبر)ڈیرہ غازی خان...

عید سے دو روز قبل افطار سے سحری تک کاروبار کی اجازت دی جائے،کراچی چیمبر

کراچی چیمبر نے سندھ حکومت سے عیدالفطر سے دو دن قبل افطار سے سحری تک کاروبار کی اجازت دینے کی اپیل کردی۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سندھ حکومت سے اپیل میں سفارش کی ہے کہ اس طرح کورونا کا پھیلاو روکنے کے لیے عائد پابندیوں سے ہونے والے سنگین نقصانات کو کسی حد تک کم کیا جاسکے گا۔ چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا نے کہا کہ کراچی شہر میں کورونا کے نسبتاً کم کیسز کو خاطر میں لاکر بدھ اور جمعرات افطار سے سحری تک تمام کاروبار کھولنےکی اجازت دی جائے، تمام مارکیٹیں بیک وقت کھلنے سے کسی ایک بازار میں رش نہیں ہوگا، حکومت بھی ایسا محسوس کرتی ہے تو دو دن کا ریلیف دے دیا جائے۔ کراچی چیمبر کے صدر شارق وہرہ نے کہا یہی وقت ہے کہ سندھ حکومت جو کہ عوامی حکومت ہے وہ پریشان حال عوام اور تاجر برادری کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے فیصلہ کرے۔کراچی چیمبر کی خصوصی کمیٹی برائے چھوٹے تاجران کے چیئرمین مجید میمن کے مطابق حکومتی فیصلہ کئی کاروبار کی بقاء کا فیصلہ ہوگا اس پر دانشمندی سے پیش رفت ہو۔