دنیا بھر کےعلاوہ پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

0
45

اسلام آباد:امریکا، برطانیہ، کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کے فرزندان اسلام آج عید الاضحی منا رہے ہیں، جب کہ پاکستان میں بھی مختلف شہروں میں سنت ابراھیمی ادا کی جارہی ہے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ منا رہی ہے۔ کراچی میں بوہری برادری نے صدر میں واقع طاہری مسجد میں نمازعیدالاضحیٰ ادا کی گئی۔

نمازعید کے بعد ملک کے استحکام کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی، اور بوہری براردی کے افراد نے حضرت ابراھیم کی یاد میں قربانی کی سنت ادا کی۔نمازِعید کے موقع پر بوہری مسجد جانے والے راستے سیکیورٹی کے لیے بند کر دیئے گئے تھے، جب کہ سیکیورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز بھی تعینات تھی۔

پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین اور شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں 50 فیصد لوگوں نے عیدالاضحٰی کی نماز پڑھی۔ شمالی وزیرستان میں نماز عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع درپہ خیل عید گاہ میں ہوا۔ جہاں مفتی شیر اکبر نے خطبہ دیا اور نماز پڑھائی۔

نماز کے بعد ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے حصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ پشاور میں مقیم افغان مہاجرین نے مرکزی عید گاہ ہزار بوز میں ادا کی۔

سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں آج عید الاضحی مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، مکہ مکرمہ اور مسجدِ نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے، دس لاکھ افراد نے نماز عید ادا کی۔

مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور مناظر دیکھے گئے ہیں، یہ کرونا وبا کے بعد پہلا موقع ہے جب سعودی عرب کی تمام مساجد میں نماز عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی، شاہی خاندان کے ارکان، علماء و شیوخ نے نماز عید میں شرکت کی۔

نمازِ عید کے اجتماعات کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کیا گیا، اس موقع پر اسلام کی سر بلندی، امتِ مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Leave a reply