صو با ئی دارالحکومت لا ہو ر میں عید الا ضحی کےلئے قربانی کے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ جاری

لاہور ۔ 4 اگست(اے پی پی ) صو با ئی دارالحکومت لا ہو ر میں عید الا ضحی کے لیے قربانی کے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ یوم آ زا دی کی تیاری کے سلسلے میں شہر کے مختلف بازاروں میں سبز ہلالی پرچم کی بہار نے عید کی خوشیوں کو مزید خوبصورت بنادیا ہے ،جانوروں کیساتھ ساتھ بچوں اور بڑوں کی کثیر تعداد قومی پرچم‘ بیج‘ شرٹ اور ٹوپیوں کیساتھ سبز اور سفید رنگ کے چشمے خریدنے پر توجہ دے رہی ہے جبکہ بازاروں میں سبز اور سفید رنگ کے شلوار قمیض کی فروخت بھی جاری ہے ۔

سبز ہلالی پرچموں کو لوگوں نے ابھی سے اپنی عمارتوں پر سجانا شروع کردیا ہے جبکہ گاڑیوں پر بھی پرچم لہرانے کی تعداد میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہورہا ہے ۔ عید کی تعطیلات کے باعث یوم ;200;زادی کی تقریبات کو بھر پور طریقہ سے منانے کےلئے شہریوں میں ہر سا ل کی طرح اس سال بھی یوم ;200;زادی کی تقریبات کے حوالہ سے خوب جوش وخروش پا یا جا تا ہے ۔ قومی پرچموں اور برقی قمقموں سے خوبصورت طریقہ سے سجانے اور یوم ;200;زادی کی تقریبات کو شایان شان طریقہ سے منانے کےلئے تیا ریاں کی جا رہی ہیں ۔

Shares: