عید کی چھٹیاں کتنی ہوں گی، کیا فیصلہ ہوا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

عمران خان اگلے ماہ جا رہے ،نواز شریف آنا چاہتا ہے تو آ جائے، شیخ رشید

عید کی چھٹیاں کتنی ہوں گی، کیا فیصلہ ہوا؟ شیخ رشید نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کےلئے فوج کی مدد لی گئی ہے،

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ہر مشکل وقت میں پاک فوج قوم کیساتھ کھڑی رہی، وفاقی کابینہ میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تفصیلی بات ہوئی، ہم سب ایک ہو کر کورونا کا مقاملہ کرینگے، اجلاس میں اکسیجن اور کوڈ 19 ویکسین پر بھی بات ہوئی، کورونا وائرس کی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا، تمام صوبے اور ادارے ملکر مقاملہ کرینگے، کابینہ نے پی آئی اے اور پاورکے معاملات پر بھی گفتگو کی، عید کی چھٹیاں ابھی فائنل نہیں ہوئیں،

واضح رہے کہ گزشتہ روز خبریں آ رہی تھیں کہ حکومت نے عید الفطر کے لئے 13 مئی تا 17 مئی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے.یہ خبر بالکل جھوٹی ہے. حکومت کی جانب سے ایسا کوئی اعلان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی نوٹیفیکیشن جاری ہوا ہے. وزیر داخلہ شیخ رشید نے اس نوٹیفیکیشن کی تردید کی تھی تا ہم آج انہوں نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا ٹاک میں بھی بتا دیا

عید کی چھٹیوں پر ملک بھر میں بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی ،ملک بھر میں بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ 8سے 16 مئی تک بند رہے گی عید کی چھٹیوں پر کراچی، لاہور ، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند رہی گی این سی اوسی کی ہدایت پر وزارت داخلہ کی جانب سےسرکلرجاری کر دیا گیا،اعتکاف، شب قدر، نماز عید سے متعلق ایس او پیز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے عید کی چھٹیوں میں سیاحتی مقامات،پبلک پارکس، ہوٹلز،شاپنگ مالزبند رہیںگے صرف گلگت بلتستان کےشہریوں کو اپنےعلاقوں میں جانے کی اجازت ہوگی شمالی علاقہ جات، مری، سوات، گلیات، سی ویو جانےوالےراستے بند رہیں گے، عید تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی

Comments are closed.