عید کی تعطیلات کے بعد اسٹیٹ بینک نے نئے اوقات کار جاری کر دیئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کی تعطیلات کے بعد اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے اوقات کار جاری کردیئے
تمام بینک معمول کے مطابق صبح 9 سے شام ساڑھے5 بجے تک کھلے رہیں گے،اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بینک پیر تا جمعرات صبح 9 سے شام ساڑھے5بجے تک کھلیں گے،دوپہر ڈیڑھ سےسوا2بجے تک بینکوں میں کھانے کا وقفہ ہوگا،جمعہ کوتمام بینک صبح 9 سے شام6 بجے تک کھلیں گے،جمعہ کوایک سے دوپہرڈھائی بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا،
یاد رہے کہ مرکزی بینک نے کورونا وائرس کی وجہ سے تمام بینکوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی تھی۔