باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے عید پیغام میں کہا ہے کہ عیدالاضحٰی مشکل حالات میں آرہا ہے کہ عوام کورونا کی وجہ سے پریشان ہیں،

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ عیدالاضحٰی پر کورونا کے اقدامات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے،سب دعا کریں اللہ تعالی جلد کورونا کا خاتمہ کرے اور تمام مریضوں کو شفا دے،

رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ عید پر مظلوم کشمیری ہماری یادوں میں ہیں جو مسلسل بھارتی ظلم و جبر سہہ رہے ہیں، اللہ تعالیٰ مظلوم کشمیری عوام کو بھارتی جارحیت پر فتح و نصرت عطا فرمائے، عید پر شہدائے قوم، ڈاکٹرز، نرس و طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،

خیال رکھیں،ہمارا کوئی ہمسایہ خوشی سے محروم نہ رہ جائے،چیئرمین سینیٹ کا عید پیغام

عید الاضحیٰ پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد،وزیراعظم نے ساتھ دیا اہم پیغام

پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و جذبے سے منائی جا رہی، سنت ابراہیمی کی ادائیگی، باغی ٹی وی کی طرف سے عید مبارک

وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اور ہم مل کر عید کی خوشیاں منائیں گے،اسپیکر قومی اسمبلی

رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ مشکل حالات سے نمٹنے کیلئے قوم کو اتفاق اتحاد و باہمی ہم آہنگی کی ضرورت ہے،

حقیقی عید تب ہوگی جب مقبوضہ کشمیر بھارت کی غلامی سے آزاد ہوگا،صدر آزاد کشمیر

Shares: