عیدالاضحیٰ کے دنوں میں کرونا ایس او پیزپرسختی سےعمل کیا جائے، انسپکٹرجنرل پاکستان ریلوے پولیس

0
42

سنٹرل پولیس آفس ریلوے لاہورمیں ایس آرپیز ویڈیو لنک کانفرنس کا انعقاد ہوا ہے. انسپکٹرجنرل پاکستان ریلوے پولیس عارف نواز خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے ریلوے پولیس کی تمام ڈویژنوں کے ایس پیز سے خطاب کیا ہے، ویڈیو لنک کانفرنس میں ڈی آئی جی نارتھ وقارعباسی اورڈی آئی جی ساؤتھ شہزاداکبر نے بھی شرکت کی ہے، ریلوے پولیس کی تمام ڈویژنوں کے ایس پیز نے اپنی کارکردگی کے متعلق آئی جی ریلوے پولیس کو بریفنگ دی ہے.

ویڈیو لنک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ تمام ڈویژنوں کے ایس پیزکو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، میری یہ خواہش ہے کہ ہمارے عملی اقدامات سے محکمہ کے وقارمیں مزید اضافہ ہوا ہے، آئی جی ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ ریلوے مسافروں کی جان ومال کو ہرممکن تحفظ فراہم کیا جائے، قبضہ مافیا کے خلاف عملہ ریلوے کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے اور ریلوے کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر پرکڑی نظررکھی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عید الاضحی کے موقع پر ملک بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنوں اورٹرینوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں اورکرونا وائرس کی چوتھی لہرکے پیش نظرحکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پرمکمل عملدرآمد کروایا جائے گا، مزید ریلوے پولیس ملازمین کی ویلفئیر کی جانب خصوصی توجہ دی جائے اور کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا.

Leave a reply