عیدالفطر کی بحث ختم کریں، عیدالاضحیٰ 12 اگست کو ہو گی. فواد چوہدری نے ٹویٹ‌ کر کے نئی بحث چھیڑ دی

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ عید الفطر کی طرح عید الاضحیٰ کیلئے بھی تاریخ کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ چلیں چھوڑیں اب اس عید کی بحث ختم کریں، عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چلئے اب اس عید کی بحث ختم، اب یہ دیکھیں‌کہ اگلے دو اہم اسلامی دن یعنی عید الاضحیٰ اور محرم کب ہیں؟۔ فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ہجری کیلنڈر کے مطابق عید الا ضحیٰ سوموار 12 اگست 2019 اور محرم یکم ستمبر 2019 اتوار کے دن ہو گا۔


یاد رہے کہ فواد چوہدری نے عید الفطر 5 جون کو ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم خیبر پی کے میں چار اگست کو یعنی ایک دن قبل عید کا اعلان کر دیا گیا. ادھر علماء‌ کرام نے واضح طور پر کہا ہے کہ سائنسی معلومات سے فائدہ ضرور اٹھانا چاہیے مگر رویت یعنی چاند دیکھے بغیر اس کا اعلان کرنا شرعی طور پر درست نہیں‌ ہے.

Comments are closed.