علی ظفر نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی ہے وہاں ان سے مختلف سوالات ہوئے ، جب ان سے میشا شفیع کے الزامات کو لیکر سوال ہوا تو اداکار ، گلوکار علی ظفر نے کہا کہ صرف ایک ٹویٹ نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ، میری ساکھ خراب کر دی، میرے ہاتھ سے ملین روپیوں کے معاہدے چلے گئے. میرا جتنا نقصان ہوا ہے اسکو الفاظ میں بیان کرنا نہایت ہی مشکل ہے. علی ظفر نے مزید کہا کہ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب ایک ملٹی نینشل کمپنی نے مجھے ایک بڑا پراجیکٹ آفر کیا جو کئی لوگوں سے برداشت نہ ہوا اور پلاننگ کے تحت میرے خلاف ایک گندی مہم چلائی گئی مجھ پہ جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے گئے یہ سب برداشت کرنا میرے لئے مشکل تھا ، مجھے پتہ ہے کہ میں نے کتنا مشکل وقت گزارا. جب میرے کریکٹر پر بات آئی مجھ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا گیا تومیں نے ہتک عزت کا دعوی کیا تو وہ خاتون جس نے مجھ پر

جنسی ہراسانی کا الزام لگایا وہ غائب ہو گئی اور ہر بار بہانے کرتی ہے اور عدالت ہی پیش نہیں‌ہوتی. میں‌پانچ سال سے اس اذیت سے گزر رہا ہوں‌مجھے عدالت کے فیصلے کا انتظار ہے.علی ظفر نے کہا کہ ایک جھوٹا ٹویٹ کردینا آسان ہوتا ہے لیکن اس کے بعد متعلقہ انسان کی جتنی زندگی مشکل ہوجاتی ہے یا وہ کس مشکل سے گزرتا ہے یہ وہ جانتا ہے یا اس کے گھر والے جانتے ہیں.

Shares: