اعجاز جاکھرانی نے نیب پر لگایا بڑا الزام
نیب چھاپے کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما نے کس پر الزام عائد کیا،جان کر ہوں حیران
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ جب میرےخلاف کوئی ثبوت نہ ملا تو گھر پرچھاپہ مارنے کا فیصلہ کیا گیا،نیب مجھ پر دباوَ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں،مخالفین مجھ سے ڈرتے ہیں،جانتے ہیں مجھے الیکشن نہیں ہراسکتے ،گھر کی تلاشی لینی تھی تو مجھ سے رابطہ کرتے،
اعجاز جاکھرانی نے مزید کہا کہ میں دہشت گرد نہیں،میرے گھر نقاب پوش افراد گھسے ،میری درخواست کا فیصلہ آنے والا ہے ،پیپلزپارٹی کا ورکر ہوں، میری وفاداریاں تبدیل نہیں ہوں گی،اس سے قبل میرے گھر پر کوئی چھاپہ نہیں ماراگیا،
نیب چھاپے کے بعد اعجاز جاکھرانی مدد کے لئے کہاں پہنچے؟
وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کی قبل از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،سندھ ہائی کورٹ نےاعجازجاکھرانی کی ضمانت میں 29 اکتوبر تک توسیع کردی.
واضح رہے کہ نیب نے گزشتہ شب اعجاز جاکھرانی کے گھر چھاپہ مارا تھا،
آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی
جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ
نیب کی ٹیم اعجازجاکھرانی کی رہائشگاہ سےروانہ ہو گئی،رینجرزکا ناکہ ہٹتے ہی پی پی کے کارکنان اعجازجاکھرانی کی رہائش گاہ کے باہرجمع ہو گئے اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے،نیب کی ٹیم3گھنٹے کے بعداعجازجاکھرانی کی رہائش گاہ سے روانہ ہوئی ،
آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت
پیپلز پارٹی سندھ کے صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی نے چھاپے پر کہا ہے کہ اعجازجاکھرانی کےخلاف نیب بغیرثبوتوں کے کارروائی کررہاہے،پی ٹی آئی کی بھی سینئرقیادت پرکیسزہیں لیکن انہیں گرفتارنہیں کیاجارہا،احتساب کےنام پرملک میں تماشا ہو رہا ہے