ایک پرستار نے سیلفی لینے کےلئے ہرتیک اور انکے بیٹے کو دھکا دیدیا، اداکار بھڑک اٹھا

0
36

بالی وڈ‌ اداکارہ ہرتیک روشن اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ فلم براہمسٹرا کی سکریننگ کے لئے سینما پہنچے واپسی پر ان کے مداحوں نے دیوانہ وار اپنے پسندیدہ اداکار کے ساتھ تصویریں کھچوانا چاہیں. رپورٹس کے مطابق اداکار ہرتیک روشن اور ان کے بیٹے گاڑی میں بیٹھ رہے تھے کہ ایک پرستار آیا اور اس نے سیلفی لینے کےلئے اداکار اور ان کے بیٹے کو ہی پُش کر دیا اور کوشش کی کہ بس اس کی سیلفی بن جائے. اس پر اداکار ہرتیک روشن خفا اور ہوگئے اور انہوں نے کہا کہ ” کیا کررہا ہے تو دھکا تو مت دو ” .اس واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرتیک کے مداح کو کتنی جلدی تھی کہ اسکی سیلفی نہ مس ہوجائے. ہرتیک روشن کے پرسنل گارڈز نے اس بچے کو پیچھے ہٹانا

چاہاتو وہ واپس ہرتیک کی طرف بڑھنا چاہتا تھا جس پر اداکار نے گاڑی کے دروازے کے پاس کھڑے ہو کر کہا کہ ” کیا کررہا ہے تُو؟. یاد رہے کہ آج کل ہرتیک روشن سیف علی خان کے ساتھ اپنی فلم کرم ویدھا کی شوٹنگ میں‌ مصروف ہیں ہرتیک روشن کو اس فلم سے کافی امیدیں وابستہ ہیں سیف علی خان اور ہرتیک روشن پہلی بار بڑی سکرین ایک ساتھ شئیر کررہے ہیں.دونوں کے مداح ان کو ایکساتھ دیکھنےکےلئے کافی پرجوش ہیں.

Leave a reply