لیجنڈ اداکار دلیپ کمار طویل علالت کے بعد 7 جولائی 2021 کو انتقال کر گئے تھے ان کا انتقال ان کے مداحوں اور خصوصی طور پر اہلیہ کے لئے بہت بڑا دھچکا تھا . دلیپ کمار کے انتقال کے بعد سائرہ بانو کافی اداس رہتی ہیں اور
کم کم ہی کہیںجاتی ہیں . حال ہی میں انہوں نے ایک تقریب میں شرکت کی اس تقریب میں سائرہ بانو کی شرکت کی وڈیو وائرل ہو رہی ہے. جس میںانہیںدیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دلیپ کمار کی تصویر دیکھ کر جذباتی ہو گئیں .ویڈیو میں سائرہ بانو دلیپ کمار کی آنے والی دستاویزی فلم ‘دلیپ کمار، ہیرو آف ہیروز’ کے پوسٹر کی طرف چلتی ہوئی
دکھائی دے رہی ہیں اس دوران سائرہ بانو کی آنکھیں دیکھی جائیں تو وہ نم نظر آتی ہیں. یاد رہے کہ دلیپ کمار کی پہلی برسی کے موقع پر سائرہ بانو نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے پیارے شوہر کے انتقال کی وجہ سے شدید صدمے میں ہیں اور وہ اس صدمے سے خود کو نہیں نکال سکتیں . انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یوسف کے بغیر میری زندگی کے رنگ پھیکے ہیں ، ساری دنیا کی دولت ایک طرف اور دلیپ کمار اور ان کی محبت ایک طرف .
یاد رہے کہ دلیپ کمار اور سائرہ بانو نے 1966 میں شادی کی تھی سائرہ بانو دلیپ کمار سے 22 سال چھوٹی تھیں.