بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی خبریں آج کل گردش کررہی ہیں دوسری طرف سدھارتھ بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ بہت جلد بلکہ اسی سال شادی کررہے ہیں. اشاروں کنایوں میں اس جوڑے نے اپنی شادی کی باتیں ضرور کی ہیں لیکن کھل یکے تصدیق ا تردید نہیں کی . گمان یہی کیا جا رہا ہےکہ دونوںبہت جلد شادی کررہے ہیں. سوشل میڈیا پر یہ دونوں اکثر ایکدوسرے پر پیار جتاتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں. دونوں نے 2011 میںفلم شیر شاہ میں پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ سکرین شئیر کی تھی ان دونوں کی جوڑی کو ایک ساتھ شائقین نے بے حد سراہا. ان دونوںکے بارے میں تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ دونوں فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی رہائش گاہ کے باہر
دیکھے گئے. دونوں نےمیڈیا کو دیکھ کر سمائل پاس کی . کہا جا رہا ہے کہ دونوں منیش کے اپنی شادی کے جوڑے کا آڈر کرنے کےلئے گئے تھے. تاہم چند ہفتے پہلے یہ بھی اطلاعات آئی تھیں کہ دونوں اپنی شادی کے لئے جگہ تلاش کررہے ہیں اور چندی گڑھ فائنل کر لیا گیا ہے. یاد رہےکہ کرن جوہر کے شو میں جب انہوں نے سدھارتھ سے کیارا کے ساتھ تعلقات کی حقیقت جاننی چاہی تو سدھارتھ جس طرح سے مسکرائے تھے کچھ نہ کہہ کر بھی بہت کچھ گئے تھے اس کے بعد لوگوں کا شک یقین میں بدل گیاکہ دونوں کے درمیان دوستی سے بڑھ کر تعلق ہے.