لاہور(باغی ٹی وی)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا سندھ ثقافت کے دن پرخصوصی پیغام ،سندھ کا ثقافتی دن یعنی ‘ایکتا جو دھارو’ مقبول عام ثقافتی تہوار ہے۔ سندھی ثقافت مہمان نوازی، رواداری او رمحبت کے جذبوں سے مالا مال ہے۔ان کا کہناتھا کہ سندھ کی ثقافت دلکش روایات کی امین ہے۔یونیسکو کی فہرست میں شامل موہنجوداڑو او رمکلی کی ثقافت دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے۔اجرک کے رنگوں کی طرح سندھ کا کلچر بھی دلکش امتزاج کا حامل ہے۔سندھ کی ثقافت سچل سرمست، عبداللہ شاہ غازی اورلعل شہباز قلندر جیسے عظیم صوفیا کرام کی محبتوں سے مالا مال ہے۔اخوت اور رواداری پر مبنی سندھی ثقافت کا حسن سب سے جدا ہے،چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سندھ کے ثقافتی دن پر اہل سندھ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتاہوں
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








