اعلان جنگ ہوچکا ہے اور نواز شریف کے ساتھ وہی ہوگا جو الطاف حسین کے ساتھ ہوا، شیخ رشید

0
88

اعلان جنگ ہوچکا ہے اور نواز شریف کے ساتھ وہی ہوگا جو الطاف حسین کے ساتھ ہوا، شیخ رشید

باغی ٹی وی : پاکستان میں جمہوریت فوج کی بدولت ہے ، پاک فوج ملک میں امن واستحکام کی ضامن ہے ، یہ اداروں میں تصادم چاہتے ہیں، اب نوازشریف کی سیاست دوبارہ پاکستان میں نہیں آئے گی، بلکہ ان کا سیاسی جنازہ ہی لندن سے آئے گا، ن لیگ پرپابندی بھی لگ سکتی ہے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعلان جنگ ہوچکا ہے اور نواز شریف کے ساتھ وہی ہوگا جو الطاف حسین کے ساتھ ہوا۔ بھارت میں الطاف کو اتنی کوریج نہیں مل رہی جتنی نواز شریف کو ملی ہے ، الطاف نمبر دو کا نام نواز شریف ہے ۔ انہوں نے کہا شہباز شریف میری پارٹی کا بندہ ہے وہ بہتر کھیل رہا ہے مگر یہ لوگ اسکی جڑوں میں بیٹھ گئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا نواز شریف صاحب بھگوڑے ہیں، انہیں معلوم ہی نہیں کہ وہ وہی کھیل کھیل رہے ہیں جو بین الاقوامی ایجنڈا ہے ۔ یہ وہی نواز شریف ہیں جو میمو گیٹ میں زرداری کے خلاف کوٹ پہن کر سپریم کورٹ گئے تھے ۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کا جلسہ بے نظیر اور عمران خان کے جلسوں کے بال برابر بھی نہیں۔ انہوں نے کہا نواز شریف کی پارٹی ملک دشمن پارٹی ہے ، یہ پڑوسی ملک سے پیسے لے کر ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ نواز شریف کی استنبول کے ہوٹل میں 11 بجکر 20 منٹ پر ہونے والی ملاقات سے میں واقف ہوں لیکن خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔

انہوں نے کہا نواز شریف کھل کر سامنے آگئے ، اب ان سے کھل کر سیاست ہوگی، نون لیگ ٹوٹ کر رہے گی اور کوئی وجہ نہیں کہ نون سے شین نہ نکلے ۔انہوں نے کہا سنا ہے مولانا فضل الرحمان نے خالی سٹیڈیم سے خطاب کیا ہے ۔ نواز شریف نے کل جو کردار ادا کیا اس سے حکومت مزید مضبوط ہوئی ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک سے دومہینے میں مہنگائی میں کمی آئے گی ۔ قبل ازیں شیخ رشید احمد کی صدارت میں ریلوے ہیڈکوارٹر زلاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ۔

Leave a reply