راولپنڈی:کہیں بذرگ شہریوں کوپاوں تلے روند دیا گیا توکہیں کورونا ایس او پیزکی دھجیاں بکھیر دیں‌گئیں ،اطلاعات کے مطابق راولپنڈی میں پینشن کا حصول جہاں ایک طرف بذرگ شہریوں کے لیے سخت آزمائش ہوتا ہے وہاں اور بھی بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ راولپنڈی میں بینک سے پینشن لینے والے سیکڑوں شہریوں نے پینشن کےحصول کے لیے دوڑلگائی تواپنے پاون تلے بذرگ شہریوں کوروند دیا

 

 

اس موقع پرجہاں ایک طرف بذرگ شہریوں کو پاوں تلے روند دیا گیا وہاں کورونا ایس اوپیز کی پامالی بھی کی گئی اور اگریہ کہا جائے کہ کرونا ایس اوپیز کی دھجیاں بکھیر دی گئیں تو بجا ہوگا

اس حوالے سے عوام الناس نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کرے اوربذرگ شہریوں کی عمر کا تقاضا کرتےہوئے ان کے لیے کوئی متبادل بندوبست کرے اورایس اوپیزپرعمل درآمد بھی یقینی بنائے

Shares: