کراچی :سندھ میں وڈیرے پی ٹی آئی کوچھوڑکرن لیگ میں جانے لگے:کپتان پھر بھی کیوں خوش:حیران کن وجہ سامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق اس وقت کراچی میں پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں اس وقت کرسیاں اورصوفے سجائے جارہے ہیں ، کیونکہ کل پی ٹی آئی کو چھوڑ کرلوگ ن لیگ میں شامل ہونے جارہے ہیں

ادھرذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی اوردیگررہنما کراچی پہنچ رہے ہیں ، دوسری طرف پی ٹی آئی حکام نے یہ تصدیق کردی ہے کہ ان کو پہلے ہی پتہ تھا کہ کس کے لیے پارٹی میں جگہ نہیں اوروہ ن لیگ یا کسی دوسری پارٹی میں چلا جاسکتا ہے

ادھر سید شاہ محمد شاہ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ کل کراچی میں سندھ پی ٹی آئی کی بڑی بڑی شخصیات ن لیگ میں آنے والی ہیں

 

یہ بھی بتایا جارہاہے کہ ان شامل ہونے والوں میں ممتازبھٹو،لیاقت جتوئی ، ارباب غلام رحیم سمیت کئی رہنما شامل ہیں

ادھر اسلام آباد سے پی ٹی آئی حکام کا کہنا ہےکہ کپتان کو پہلے ہی علم تھا بلکہ عمران خان نے ان رہنماوں کوصوبے میں عوامی مسائل کے حل کے لیے میدان میں اترنے کےلیے کئی باردرخواست کی لیکن ان شخصیات نے اپنی توہین سمجھی جس پروزیراعظم نے پہلے ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ پارٹی میں مفادپرستی نہیں چلے گی

یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ عمران خان کو بتادیا گیا ہے وہ پریشان ہونے کی بجائے خوش ہیں اوران کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں اپنے عزم پرڈٹا ہوں مجھے اپنے رب کے علاوہ کسی کا ڈر نہیں ،

Shares: