انتخابات 2024، کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیلوں پر سماعت

0
328
ecp

عام انتخابات 2024، سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کےبعد کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل10 جنوری تک فیصلہ کرے گا،اپیلیں جمع کروانے کے لئے ہائی کورٹس میں امیدواروں کی اپیلوں کی وصولی کے لئے خصوصی سیل بنا دیا گیا ہے۔ریٹرننگ افسران کی طرف سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے تحریری مصدقہ فیصلے جاری کردیے گئے ہیں ۔ ہائی کورٹ ٹربیونلز دس جنوری تک تمام اپیلوں کے فیصلے کریں گے۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں کے فیصلوں میں 4روز باقی ہیں،اپیلوں کی تعداد کو شیڈول کے مطابق نمٹانے کے لیے مزید 3ججز کو بطور الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل تعینات کردیا گیا ،لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل پر اپیلوں کی سماعت کے لیے ججز کی تعداد 6ہوگئی ،جسٹس شکیل احمد پرنسپل سیٹ پر اپیلوں کی سماعت کریں گے ،جسٹس طارق ندیم پرنسپل سیٹ پر اپیلوں کی سماعت کریں گے ،جسٹس احمد ندیم ارشد پرنسپل سیٹ پر اپیلوں کی سماعت کریں گے.

این اے 122،عمران خان کے کاغذات مستر د ہونے پر اپیل،آر او سے کل تک جواب طلب
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس طارق ندیم نے بطور اپیلیٹ ٹریبونل سماعت کی،ٹریبونل نے نوٹس جاری کرتے ہوئے آر او سے کل جواب طلب کر لیا ،وکیل عمران خان نے کہا کہ آر او نے سزا یافتہ ہونے کا اعتراض عائد کر کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے ، تجویز کنندہ اور تائیدکنندہ کا کا حلقہ این اے 122 سے نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا گیا ،ٹریبونل آر اوکا فیصلہ کالعدم قرار دے ، ٹریبونل بانی پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے ،

پی پی 80 سرگودھا، مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے سرگودھا پی پی 80 کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں،دائر اعتراضات کی اپیل ٹریبونل نے خارج کردی،مہر طاہر نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظوری کو چیلنج کیا تھا،اپیلیٹ ٹربیونل نے آر او کا فیصلہ درست قرار دے دیا،

نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیل ناقابل سماعت قرار،درخواست دہندہ پیش ہی نہ ہوا
لاہور ہائیکورٹ: الیکشن ایپلٹ بنچ میں لاہور سے قائد ن لیگ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،الیکشن اپیلٹ بنچ نے اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی،اپیل کنندہ عدالت میں پیش نہ ہوا۔نہ انکے وکیل پیش ہوئے،جسٹس رسال حسن سید نے شہری شاہد اورکزئی کی الیکشن اپیل پر سماعت کی، اپیل میں الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،اپیل میں کہا گیا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا ، ریٹرننگ افسر نے غیر قانونی طور پر کاغذات نامزدگی منظور کیے ، ٹریبونل کاغذات نامزدگی منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے ،

حماد اظہر اور ان کے والد محمد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، وکیل حماد اظہر نے کہا کہ تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہونے نہیں دیا گیا ،ریٹرننگ افسر نے اسی بنیاد پر کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے ، فاضل جج نے کہا کہ تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو کہاں ہیں ،ٹریبونل نے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو طلب کر لیا ، فاضل جج نے کہا کہ ریٹرننگ افسر تجویز اور تائید کنندہ سے مل کر ان کی تصدیق کر لیں ، ریٹرننگ افسر دونوں سے تصدیق کے بعد رپورٹ دیں ،ٹریبونل نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی ،حماد اظہر اور میاں اظہر نے پی پی 171 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے

جمشید دستی کی اہلیہ اور بھتیجے کے کاغذات منظور
ملتان الیکشن اپلیٹ ٹریبونل میں سابق رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما جمشید دستی، ان کی اہلیہ نازیہ اور بھتیجے صمد دستی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دائر 8 اپیلوں پر سماعت ہوئی،الیکشن ٹریبونل نے جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ دستی اور بھتیجے عبدالصمد دستی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں،جمشید دستی نے این اے 175 اور این اے 176 میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے،جمشید دستی نے پی پی 268، پی پی 269 اور پی پی 270 کے لئے اپیلیں دائر کر رکھی ہیں،جمشید دستی کی بیوی نازیہ نے این اے 175 اور این اے 176 میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں،جمشید دستی کے بھتیجے صمد نے این اے 176 میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے

عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی منظور ی کیخلاف اپیل،ریکارڈ طلب
لاہور ہائیکورٹ: مسلم لیگ ن کے رہنماء عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،الیکشن اپیلٹ بنچ نے ریٹرننگ افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا،جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بطور الیکشن ایپلٹ ,بنچ نے سماعت کی،حلقہ کے ووٹر محمد جہانگیر نے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل دائر کی ہےجس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عابد شیر علی حلقہ این اے 102 فیصل آباد سے امیدوار ہیں،کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کروایا گیا حلف نامہ جھوٹ پر مبنی ہے،عابد شیر علی پر تھانہ فیکٹری ایریا فیصل آباد میں مقدمہ درج ہے،ٹربیونل آر او کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے،

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد نااہل قرار، فواد کی بھی نااہلی کا امکان
راولپنڈی ایپلیٹ ٹریبیونل نے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کو 9 بنک اکاؤنٹس اورمتعدد غیر ملکی دورے چھپانے پر الیکشن میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دے دیا،،فواد چوہدری کے این اے 60 اور 61 سے گزشتہ روز کا کاغذات منظوری کا حکمنامہ واپس لے کر 9 جنوری تک جواب طلب کر لیا گیا، ٹربیونل نے کہاکہ” فواد چوہدری نے کاغذات میں اپنی بیوی کے بنک اکاؤنٹس ،اثاثے غیر اورملکی دورے چھپائے ، کیوں نہ فواد چودھری کو بھی حقائق چھپانے پر نااہل قرار دیا جائے ،

این اے 132، شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی اپیل خارج
این اے 132، سابق وزیراعظم شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی اپیل خارج کر دی گئی، ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل نے وکیل کی عدم پیشی پر اپیل خارج کی ،

اسید قیصر،تیمور سلیم جھگڑا، فخر خان خلجی،انصر اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور
این اے 264 کوئٹہ اور پی بی 45 سے پی ٹی آئی رہنما فخر خان خلجی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے،این اے 83 سرگودھا: اسامہ غیاث میلہ کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے،پی پی 73 سرگودھا: انصر اقبال ہرل کے کاغذات منظور ہو گئےالیکشن ٹریبیونل کی طرف سے سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے کاغذات نامزدگی درست قراردے دیئے گئے، اسد قیصر کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی،پشاور ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل نے تیمور سلیم جھگڑا کی اپیل منظور کرلی,جسٹس عتیق شاہ نے تیمور سلیم جھگڑا کے کاغذات درست قراردیئے, این اے 28 ،پی کے 75 اور پی کے 79 سے کاغذات مسترد ہوئےتھے،کراچی این اے 242 اور پی ایس 111 سے امیدوار تحریک انصاف امجد آفریدی کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹریبونل سے منظورہو گئے،این اے 243 کراچی سے امیدوار تحریک انصاف سبحان ساحل کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹریبونل سے منظورہو گئے،پی ایس 113 سے پی ٹی آئی کے امیدوار حسنین چوہان کی اپیل بھی منطور کی گئی ،پیپلز پارٹی کے رؤف احمد کی بھی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کر لی گئی، آزاد امیدوار رفیعہ حسن کو پی ایس 126 سے اور این اے 237 سے آزاد امیدوار فیضان ذیشان کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی،

زرتاج گل، سمابیہ طاہر،صاحبزادہ محبوب سلطان،غلام مرتضیٰ ستی،میجرر طاہر صادق کے کاغذات منظور
اٹک، پی ٹی آئی کے میجرریٹائرڈ طاہر صادق کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو گئے،پی پی 10 سے پی ٹی آئی رہنما کرنل ر اجمل صابر راجہ کے کاغذات نامزدگی منظورہو گئے،کہروڑ پکا این اے 154 سے پی ٹی آئی امیدوار اختر کانجو کے کاغذات نامزدگی منظورہو گئے،مری این اے 51 سے پی ٹی آئی رہنما غلام مرتضیٰ ستی کے کاغذات نامزدگی منظورہو گئے،جھنگ سے پی ٹی آئی رہنما صاحبزادہ محبوب سلطان کے کاغذات نامزدگی منظورہو گئے،پی پی 77 سرگودھا سے پی ٹی آئی رہنما سرفراز خان کیانی کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے،واثق قیوم عباسی اور سمابیہ طاہر کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹریبونل سے منظور ہوگئے۔ڈیرہ غازی خان سے زرتاج گل اورانکے شوہر ہمایوں کے کاغذات نامزدگی منظورہو گئے،اخوند ہمایوں رضا کے PP-288 پر نامزدگی بھی ہائیکورٹ سے منظورہو گئی،صُوبائی اسمبلی پی پی -159 سے مہر شرافت علی کے کاغذات نامزدگی منظورہو گئے

این اے 150، 151،پی پی 218، شاہ محمود قریشی "آؤٹ” زین قریشی،مہربانو قریشی کے کاغذات منظور
ملتان: الیکشن ٹریبونل ، شاہ محمود قریشی کی این اے 150 ، این اے151 پی پی 218 سے اپیلیں مستردکر دی گئیں، زین قریشی اور مہر بانو قریشی کی این اے 150 ، این اے 151 اور پی پی 218 سے کاغزات منظور کر لئے گئے،زین قریشی اور مہربانو قریشی کو پی پی 219 سے بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی،، قریشی خاندان کے 9 اپیلوں پر جسٹس سرفراز علی ڈوگر نے سماعت کی

ڈیرہ غازی خان،پی ٹی آئی امیدوار سردار محی الدین کھوسہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے

واضح رہے کہ گزشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید،اعجاز الحق، فردوس شمیم نقوی،اعظم نیازی،ایمان طاہر،علی ناصر بھٹی، ناز طاہر ،راجہ راشد حفیظ،اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان،سردار اختر مینگل، این اے 72 سے پی ٹی ائی امیدوار غلام عباس، این اے 262 پر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سالار خان کاکڑ کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے تھے،شاہ محمود قریشی، زین قریشی، حلیم عادل شیخ کے کاغذات نامزدگی منظورہو گئے تھے، حلیم عادل شیخ کے بھی منظور ہو گئے تھے،مرزا اختیار بیگ کو این اے 241 سے الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت ملی تھی،عمر ایوب، فوزیہ بہرام،بابر نواز، عنصر اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے تھے، ایاز امیر،شوکت بسرا، زلفی بخاری، نعیم حیدر پنجوتھا، عمر تنویر بٹ، میاں غوث،علی اعجاز بٹر ،راجہ بشارت، شعیب شاہین، عامر مغل کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے تھے.

پشاور۔الیکشن ٹربیونل نے این اے 21 مردان سے پی ٹی آئی امیدوار مجاہد علی خان کی اپیل منظور کرلی .الیکشن ٹربیونل نے پی کے 92 کوہاٹ سے پی ٹی آئی امیدوار شفیع اللہ جان،پی کے 56 مردان سے پی ٹی آئی امیدوار امیر فرزند ، این اے 22 اور پی کے 58 مردان سے پی ٹی آئی امیدوار عبدالسلام آفریدی، پی کے 54 مردان سے پی ٹی آئی امیدوار عدنان خان، پی کے 88 سے پی ٹی آئی امیدوار میاں عمر کی اپیل منظور کرلی. الیکشن ٹربیونل نے سابق صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی کی اپیل منظور کرلی،الیکشن ٹربیونل نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، اپیل منظور کر لی،

تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

کسی بھی امیدوار کے تجویز ،تصدیق کنندہ کی ہراسگی برداشت نہیں ہوگی،عدالت

 این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

Leave a reply