سینیٹ میں الیکشن کے التوا کی قرارداد ملک کے خلاف سازش ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کے یکساں مواقع دیے جائیں ۔ ملک کو سیاسی معاشی طور پر مستحکم کرنے کےلئے بروقت شفاف اور پر امن انتخابات ضروری ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر سبیل اکرام نے کیا ۔ انھوں نے کہا اس وقت ہمارا ملک تاریخ کے نازک ترین دور سے گزررہا ہے ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم کرنے کاایک ہی حل ہے کہ شفاف اور پر امن انتخابات یقینی بنائے جائیں ۔تاہم اس کےلئے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخاب میں حصہ لینے کے یکساں مواقع دیے جائیں ۔سینیٹ میں بار بار الیکشن کے التوا کی قراردادیں ملک کے خلاف سازش ہیں ۔انھوں نے کہا یہ وقت ہے کہ تمام ادارے اور سیاستدان مل بیٹھیں ، شفاف اور پر امن انتخابات کے انعقاد کےلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ ملک پہلے ہی بہت سے بحرانوں کا شکار ہے اور اب ہمارا ملک کسی نئے سیاسی بحران اور محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے ۔ ہمارا ملک اس وقت جتنے بھی مسائل سے دوچار ہے اس کی بنیادی وجہ سیاست میں عدم برداشت کا رویہ ہے اقتدار میں آنے والی ہر جماعت اور سیاستدان اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہیں آئین کے نام پر غیر آئینی اقدامات کئے جاتے ہیں جس کا خمیازہ ہمارا ملک بھگت رہا ہے ۔
سبیل اکرام کا کہنا تھا کہ اب ضروری ہے کہ سیاستدان ملک کی خاطر باہم مل بیٹھیں ، برداشت اور تحمل سے کام لیں ۔ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے ، عالمی مالیاتی اداروں کا دباﺅ حد سے زیادہ خطرناک ہوچکا ہے ۔دہشت گرد ی بھی بڑھ رہی ہے ۔ ملک کو غیر یقینی حالات سے نکالنے اور استحکام کی راہ پر ڈالنے کا واحد حل یہ ہے کہ آئینی تقاضوں کااحترام کرتے ہوئے ایسے پر امن انتخابات کروائے جائیں جن کی شفافیت پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے ۔
نگران حکومت سے عوام کی توقعات ، تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام
سیاستدان سیاست پر ملک کے مفاد کو ترجیح دیں، ڈاکٹر سبیل اکرام
پاکستان کا زرعی ومعاشی مستقبل نئے ڈیموں کی تعمیر سے وابستہ ہے ،ڈاکٹر سبیل اکرام
حکومت بھارت کی آبی جارحیت کا فوری سدباب کرے،ڈاکٹر سبیل اکرام
مراعات میں شاہانہ اضافے کے بل کی منظوری افسوسناک ہے،سبیل اکرام
استقامت کو تیری سلام عافیہ ،تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام
سیاستدان ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کی کوشش کریں ۔ ڈاکٹر سبیل اکرام
قرآن مجید کا پڑھنا عبادت اوراس پر عمل کرنا باعث نجات ہے،ڈاکٹر سبیل اکرام